کاروباری ہفتے کے آخری روز اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، سونا مزید سستا ہوگیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں جمعہ کو تیزی کا رجحان دیکھا گیا جس میں 0.39 فیصد کی مثبت تبدیلی کے ساتھ 161 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جبکہ فی تولہ سونا ساڑھے ہزار روپے سستا ہوا

کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان رہا جبکہ روپے کی قدر میں بھی پانچ فیصد اضافہ اور سونے کے بھاؤ میں کمی دیکھی ہے ۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز بھی تیزی رہی جبکہ روپے کی قدر میں پانچ فیصد اضافہ ہوا اور صرافہ بازار میں سونا بھی سستا ہوا ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
دباؤ کا شکار پاکستانی کرنسی کی قدر میں پانچ فیصد اضافہ؛ ڈالر 14 روپے سستا ہوگیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں جمعہ کو تیزی کا رجحان دیکھا گیا جس میں 0.39 فیصد کی مثبت تبدیلی کے ساتھ 161 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 161 پوائنٹس اضافے سے 41 ہزار 325 پر بند ہوا ۔ آج 3.401 بلین روپے مالیت کے89 کروڑ حصص کا کاروبار ہوا ۔
اسٹاک مارکیٹ میں 317 کمپنیز کے حصص کاکاروبار ہوا جس میں 176 کے حصص میں اضافہ جبکہ 111 کی قیمت میں کمی اور 30 کی قیمت مستحکم رہی ۔
دوسری جانب مقامی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی واقع ہوئی جبکہ عالمی منڈی میں بھی سونے کے داموں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی بازار میں سونے کی قیمتوں میں کمی آئی ۔ ایک تولہ سونا ساڑھے چھ ہزار روپے کمی سے 2 لاکھ 30 ہزار 800 کا ہوگیا ۔
مقامی مارکیٹ میں 10 گرام سوناساڑھے 5 ہزار کی کمی سے ایک لاکھ 98 ہزار روپے کا ہوگیا ۔ عالمی منڈی میں سونا 33 ڈالر کمی سے 2005ڈالر فی اونس ہوگیا ۔