پاکستان سے 8 ارب ڈالر کی فنانسنگ کا مطالبہ نہیں کیا، آئی ایم ایف
آئی ایم ایف پاکستان کے شراکت داروں کی طرف سے مالی معاونت پر حمایت جاری رکھے گا، ترجمان عالمی مالیاتی فنڈ

عالمی مالیتی فنڈ (آئی ایم ایف) نےپاکستان سے 8 ارب ڈالر کی اضافی فنانسنگ کے مطالبے کی اطلاعات کو مسترد کردیا۔
عالمی مالیاتی فنڈ نے کہا ہے کہ پاکستان سے 8 ارب ڈالرز کا فنانسنگ کا مطالبہ نہیں کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
صنعتیں تباہی کے دھانے پر، ایک سال میں بڑی صنعتیوں کی پیداوار منفی 9 فیصد
مرکزی بینک نے منسوخ شدہ پرائز بانڈز کے شرح تبادلہ کی تاریخ میں توسیع کردی
ترجمان عالمی مالیاتی فنڈ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں وضاحت کی گئی ہے کہ آئی ایم ایف پاکستان کے شراکت داروں کی طرف سے مالی معاونت پر حمایت جاری رکھے گا۔
عالمی مالیاتی فنڈ کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ نویں جائزے میں طے شدہ پاکستان کی بیرونی ادائیگیوں کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔
دریں اثنا فنڈ کے نمائندے ایسٹر پیریز نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہونے والی حالیہ پیش رفت کا جائزہ لے رہے ہیں، امید ہے آگے بڑھنےکا ایک پر امن راستہ تلاش کیا جائےگا۔
نمائندہ عالمی مالیاتی فنڈ ایستر پیریز کا کہنا ہےکہ بیرونی شراکت داروں کی جانب سے پاکستان کی مالی معاونت کےاعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں، آئی ایم ایف بقیہ ضروری فنانسنگ کی یقین دہانیاں حاصل کرنےکا منتظر ہے۔









