کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک میں تیزی، ڈالر سستا اور سونا مہنگا ہوا

کاروباری ہفتے کے  پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈٖیکس میں 250 پوائنس کا اضافہ ہوا  جبکہ کرنسی مارکیٹ میں روپے کی قدر میں بہتری دیکھی گئی تاہم  صرافہ بازار میں  ایک تولہ سونا 2 لاکھ 35 ہزار 100 روپے کا ہوگیا

ہفتہ وار تعطیلات کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں  مثبت رجحان دیکھا گیا  جبکہ کرنسی مارکیٹ میں روپے کی قدر میں معمولی بہتری آئی ہے تاہم صرافہ بازار میں  سونے کے بھاؤ بڑھ گئے ہیں۔

کاروباری ہفتے کے  پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان رہا  جبکہ کرنسی مارکیٹ میں روپے کی قدر میں بہتری دیکھی گئی تاہم  صرافہ بازار میں   سونے کے نرخ میں اضافہ ہوا ۔

یہ بھی پڑھیے

صنعتکاروں کی سیاسی و معاشی بدحالی سے بچنے کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز سے دردمندانہ اپیل

پیر کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 230 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 41 ہزار 718کی سطح پر پہنچ گیا ۔ حصص بازار میں صفر اعشاریہ 56 فیصد مثبت تبدیلی آئی ۔

دوسری جانب  کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی  روپے کی قدر میں معمولی بہتری دیکھی گئی ۔ انٹر بینک کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 11 پیسے کمی آئی ہے ۔

اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں  ڈالر کی قیمت میں 11 پیسے کمی آئی جس کے بعد ایک ڈالر 284 روپے 97 پیسے کا ہوگیا ۔

ملک میں غیر یقینی سیاسی اور اقتصادی صورتحال کے درمیان گزشتہ ہفتے کے تازہ ریکارڈز بنانے کے بعد کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان جاری رہا۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 1,100 روپے اضافے سے 235,100 روپے پر بند ہوئی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 943 روپے کی کمی سے 201,560 روپے پر بند ہوئی۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ چاندی کی قیمت 100 روپے اضافے سے 3000 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 85.72 روپے اضافے سے 2572 روپے پر بند ہوئی۔

متعلقہ تحاریر