اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان؛ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی ٹرپل سینچری مکمل
ملک کی غیر مستحکم سیاسی و معاشی صورتحال کے باوجود جمعہ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس 157 پوائنٹس اضافہ ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ایک ڈالر 301 روپے کا ہوگیا تاہم سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی

کاروباری ہفتے کے آخری روز اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا تاہم کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت مزید بڑھ گئی جبکہ صرافہ بازار میں بھی سونے کے بھاؤ میں کمی آئی ۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کو مثبت رجحان رہا تاہم کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ دیکھا گیا جبکہ سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزار روپے کم ہوئی ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
اسٹیٹ بینک نے ملکی معاشی صورتحال پر مالی سال کی ششماہی رپورٹ جاری کردی
ملک کی غیرمستحکم سیاسی و معاشی صورتحال کے باوجود جمعہ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی رہی اور 100 انڈیکس 157 پوائنٹس اضافے سے 41 ہزار 599 پر بند ہوا ۔
حصص بازار میں صفر اعشاریہ 38 کی مثبت تبدیلی آئی ۔ غیر یقینی صورتحال کی باعث بازار میں ابتدائی گھنٹوں میں انڈیکس دباؤ کا شکار رہا تاہم آخر میں گرین زون میں بند ہوا ۔
آج 100 انڈیکس کو آگے بڑھانے والے شعبوں میں تیل اور گیس کی تلاش (53.30 پوائنٹس)، سیمنٹ (25.22 پوائنٹس) اور متفرق (20.88 پوائنٹس) شامل ہیں۔
اقتصادی محاذ پرپاکستانی روپیہ مسلسل تیسرے سیشن میں امریکی ڈالر کے مقابلے دباؤکا شکار رہا۔ جمعہ کو انٹربینک روپے کی قدرمیں صفر اعشاریہ صفر سات فیصد کی کمی ہوئی۔
اسٹیٹ بینک پاکستان (ایس بی پی )کے جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا کہ انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر 20 پیسے کے اضافے سے 285 روپے 82 پیسے کی سطح پر بند ہوا ۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/7nQZXCgWWi pic.twitter.com/aeylHXrTw3
— SBP (@StateBank_Pak) May 19, 2023
کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں پاکستانی روپے کی قدر میں 12 پیسے کا اضافہ ہوا تھا تاہم آخری لمحات میں رجحان بدل گیا اور پاکستانی کرنسی کو امریکی کرنسی کے دباؤ کا سامنا رہا ۔
ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی اپنی تیسری سینچری مکمل کی ۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 2 روپے بڑھانے سے 301 روپے پر پہنچ گیا ۔
عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا اثر مقامی مارکیٹ پر بھی آیا اور ایک تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے جبکہ 10 گرام سونے 857 روپے کم ہوا ہے ۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 1000 روپے کمی سے232,600 روپے جبکہ10گرام 857 روپے کی کمی سے 199,417 روپے پر بند ہوا۔
مقامی صرافہ بازار میں آج چاندی کی فی تولہ قیمت 50 روپے اور فی 10 گرام 42.87 روپے کی کمی سے بالترتیب 2,850 روپے اور 2,443.41 روپے پر پہنچ گئی۔