کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ لڑکھڑا گئی، ڈالر اور سونے کے بھاؤ آسمانوں پر پہنچ گئے

ہفتہ وار تعطیلات کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 404 پوائنٹس کی گراوٹ سے 41 ہزار 195 پر بند ہوا ،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 روپے جبکہ انٹر بینک میں 74 پیسے مہنگا ہوا جبکہ ایک تولہ سونا بھی 2 لاکھ 37 ہزار 300 روپے کی سطح پر پہنچ چکا ہے

ہفتہ وار تعطیلات کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا۔ انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں مزید کمی ہوئی جبکہ صرافہ بازار میں سونے کے نرخ بھی بڑھ گئے ۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان رہا۔ انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کو مزید بے قدری کا سامنا کرنا پڑا جبکہ  سونے کے نرخوں میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

اسٹیٹ بینک نے ملکی معاشی صورتحال پر مالی سال کی ششماہی رپورٹ جاری کردی

پاکستان کے حصص بازار میں پیر کو مندی کے بادلوں نے گھیرے میں لیے رکھا۔ پی ایس ایکس کے 100 انڈیکس میں 404 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد انڈیکس  41 ہزار  195 پر بند ہوا  ہے ۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج 314 کمپنیز کے حصص کا لین دین ہوا جس میں سے 74 کے بھاؤ میں اضافہ جبکہ 215 میں کمی ہوئی تاہم 25 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔آج صفر اعشاریہ 97 فیصد کی کمی ہوئی ۔

دوسری جانب انٹر بینک اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے  کی بے قدری  میں  مزید اضافہ ہوا ہے ۔آج  اوپن مارکیٹ میں ایک ڈالر پانچ روپے مہنگا ہوا ہے ۔

اسٹیٹ بینک پاکستان (ایس بی پی) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی  قدر میں 74 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ایک ڈالر 285 روپے 82 پیسے پر بند ہوا ۔

فاریکس فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان(ایف اےپی) کے مطابق اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں پانچ روپے اضافہ ہوا جس کے بعد ایک ڈالر 306 روپے کی سطح پر آگیا ہے ۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان (ایف اے پی ) کے مطابق  آج اوپن مارکیٹ میں   روپے کے مقابل امریکی ڈالر کی خرید و فروخت کی شرح بالترتیب 302 روپے اور 305 روپے ریکارڈ کی گئی ہے ۔

کرنسی مارکیٹ میں جاپانی ین 01 پیسے بڑھ کر 2.07 روپے پر بند ہوا، جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی شرح تبادلہ میں 1.57 روپے کا اضافہ دیکھا گیا۔اماراتی درہم اور سعودی ریال  بھی  20 پیسے مہنگا ہوا ہے ۔

عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں  میں  کمی کے باوجود  مقامی صرافہ بازار میںسونے مزید مہنگا ہوا ہے ۔  ایک تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار روپے جبکہ 10 گرام کی قیمت 1700 روپے بڑھ گئی ۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 2 ہزار روپے اضافے سے 2 لاکھ 37 ہزار 300  جبکہ 10 گرام سونا ایک ہزار 714 روپے اضافے سے 3 لاکھ تین ہزار 446 روپے کا ہوگیا ہے ۔

متعلقہ تحاریر