اسٹاک مارکیٹ مسلسل دوسرے روز بھی مندی کا شکار، روپے کو مزید بے قدری کا سامنا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس95 پوائنٹس کی کمی 41 ہزار 99 پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ایک ڈالر 308 روپے کا ہوگیا تاہم عالمی منڈی میں بڑی کمی کے باوجود مقامی صرافہ بازار میں فی تولہ سونا صرف 100 روپے سستا ہوا
رواں کاروباری ہفتے کے مسلسل دوسرے روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان رہا جبکہ انٹر بینک اوراوپن مارکیٹ میں روپیہ مزید بے قدری کا شکار ہوا تاہم سونے کے نرخ میں معمولی کمی ہوئی ۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز بھی مندی کے بادل چھائے رہے جبکہ کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپیہ شدید دباؤ کا شکار رہا تاہم ایک تولہ سونے کی قیمت میں 100 روپے کی معمولی کمی ہوئی ۔
یہ بھی پڑھیے
گیس کی عدم فراہمی سے سندھ و بلوچستان کی صنعتیں بندش کے دھانے پر پہنچ گئیں
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس95 پوائنٹس کی کمی 41 ہزار 99 پر بند ہوا ،آج مارکیٹ میں صفر اعشاریہ 23فیصد کی کمی دیکھی گئی جبکہ گزشتہ دو سیشنز میں اسٹاک میں 500 پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے۔
آج حصص بازار میں ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن (E&P) کمپنیاں 32.3 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ کمی کی قیادت کر رہی ہیں۔ کمرشل بینکوں میں 19.4 پوائنٹس کی کمی ہوئی جبکہ دیگر سیکٹر بھی دباؤ میں رہے۔
سٹاک ایکسچینج نے کو ایک نئے ٹریڈنگ اینڈ سرویلنس سسٹم (NTS) کے آغاز کا باضابطہ اعلان کیا، جس میں 86 ریئل ٹائم الرٹس اور 105 رپورٹس ہیں اور پروسیسنگ رفتار 100,000 ٹریڈز فی سیکنڈ ہے۔
دوسری جانب انٹر بینک اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا ۔ انٹربینک میں ڈالر 287 روپے 15 پیسے پر بند ہوا ہے۔ انٹر بینک میں گزشتہ روز ڈالر 286 روپے 56 پیسے پر بند ہوا تھا۔
اسٹیٹ بینک پاکستان (ایس بی پی ) کے اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 59 پیسے مہنگا ہوا، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 3 روپے اضافے سے 308 روپے ہوگیا ۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/Rh50JMrnGa pic.twitter.com/86RN7ScO7W
— SBP (@StateBank_Pak) May 23, 2023
عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر کمی آئی ہے تاہم مقامی صرافہ بازار میں صرف 100 روپے فی تولہ اثر پڑا۔ 100 روپے کمی سے فی تولہ سونا 2 لاکھ 37 ہزار 200 روپے ہوگیا ہے۔