ایف بی آر نے ٹیکس چوروں کے خلاف گھیراتنگ کرنے کی تیاری کرلی

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے حکام کا کہنا ہے کہ ٹیکس چوروں کے خلاف آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ذریعے ان کی معلومات اکھٹی کرے گا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی بجٹ میں ٹیکس چوروں کے خلاف بڑے ایکشن کی تیاریاں، نان فائلرز سے خریدوفروخت کرنے والوں کی شامت آگئی۔

نئے مالی سال کے بجٹ میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس چوروں، سیلز ٹیکس کے غیر رجسٹرڈ کاروباری حضرات اور انکم ٹیکس کے نان فائلرز کے خلاف بڑے ایکشن کی تیاری کرلی ہے۔

اس سلسلے میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کیا جائے گا اور جدید ترین آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ذریعے افراد کا ڈیٹا اکھٹا کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے 

گیس کی عدم فراہمی سے سندھ و بلوچستان کی صنعتیں بندش کے دھانے پر پہنچ گئیں

پٹرول کی درآمد میں 18 فیصد کمی،ٹیکسٹائل کی برآمد میں 13.7 ارب ڈالر کی کمی، نجی شعبے کو بینکس لون بند

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے سیلز ٹیکس کے غیر رجسٹرڈ کاروباری حضرات اور انکم ٹیکس کے نان فائلرز کاروباری حضرات  کی پوری چین کے خلاف کارروائیوں کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

نئے بجٹ میں نان فائلرز کی مانیٹرنگ سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اور سیلز ٹیکس کے غیر رجسٹرڈ اور نان فائلرز سے لین دین کرنے والوں کی بھی مانیٹرنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق  ٹیکس چوروں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کےلیے نئی حکمت عملی کی تیاری بھی جاری ہے اور صارفین سے سیلز ٹیکس جمع کرکے قومی خزانے میں جمع نہ کرانے والوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں کی جائیں گی۔

اس سلسلے میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو  ٹیکس چوروں کے خلاف آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ذریعے ان کی معلومات اکھٹی کرے گا۔

متعلقہ تحاریر