حکومت معاشی ہدف مکمل کرنے میں ناکام؛ غیرملکی سرمایہ کاری 98 فیصد کمی کا شکار
وفاقی حکومت اقتصادی اشاریے کے تمام اہم اہداف کو مکمل کرنے میں مکمل ناکام ہوگئی ہے، ایکسپورٹ میں 11 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ مالیاتی خسارہ 5.2 فیصد بڑھ گیا ہے، دستاویز کے مطابق صنعتی شرح نمو کا ہدف 7.1 فیصد لیکن منفی 8.11 فیصد تک گر گئی
وفاقی حکومت اقتصادی اشاریے کے تمام اہم اہداف کو مکمل کرنے میں مکمل ناکام ہوگئی ہے ۔ معاشی ترقی کا ہدف 5 فیصد لیکن ترقی محض 0.8 فیصد رہی جبکہ زرعی شعبے کی شرح نمو کا ہدف 3.9 فیصد تھا۔
ذرائع وفاقی حکومت اقتصادی اشاریے کے تمام اہم اہداف کو مکمل کرنے میں مکمل ناکام رہی ہے ۔ ملک میں آئے بدترین سیلاب اور ڈالر کے بڑھتے ایکسچینج ریٹ نے جی ڈی پی کو شدید نقصان پہنچایا ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
پٹرول کی درآمد میں 18 فیصد کمی،ٹیکسٹائل کی برآمد میں 13.7 ارب ڈالر کی کمی، نجی شعبے کو بینکس لون بند
گیس کی عدم فراہمی سے سندھ و بلوچستان کی صنعتیں بندش کے دھانے پر پہنچ گئیں
دستاویز کے مطابق سیلاب سے زراعت کو 297 ارب کا نقصان ہوا ۔ کپاس کی فصل کو سیلاب سے 205 ارب روپے، کھجور کو 7 ارب روپے چاول کی فصل کو سیلاب سے 50 ارب کا نقصان پہنچا ہے ۔
دستاویز کے مطابق صنعتی شرح نمو کا ہدف 7.1 فیصد لیکن منفی 8.11 فیصد تک گر گئی جبکہ گاڑیوں کی صنعت 42 فیصد گر گئی۔براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری بھی 98 فیصد کمی کا شکار ہوئی ہے ۔
ایکسپورٹ میں 11 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ مالیاتی خسارہ 5.2 فیصد بڑھ گیا ہے ۔ معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ٹیکسٹائل میں 16 فیصد کمی ہوئی تاہم کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ قابو کرنے میں کامیابی ہوئی ہے ۔