نادرا نے نوجوانان پاکستان کیلئے کاروبار کا نیا پلیٹ فارم ‘نشان پاکستان’ متعارف کرا دیا
چیئرمین نادرا طارق ملک کا کہنا ہے کہ نشان پاکستان کی سہولیات سے فائدہ اٹھانے کے لئے نشان پورٹل پر رجسٹریشن کے بعد آن لائن درخواست جمع کرائی جا سکتی ہے۔
نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے اپنا کاروبار کرنے والے نوجوانوں کی معاونت کے لئے نیا پلیٹ فارم ‘نشان پاکستان’ متعارف کرا دیا۔
کراچی:نادرا نے ملک میں ڈیجیٹل انقلاب کی راہ ہموار کرنے کے لئے ‘نشان پاکستان’ کے نام سے ایک نیا پلیٹ فارم متعارف کرایا ہے
چیئرمین نادرا طارق ملک کا کہنا ہے کہ اپنا کاروبار کرنے والے نوجوان، اسٹارٹ اپ اور انٹریپرینیور نادرا کی ڈیجیٹل آئی ڈی سہولیات سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیے
حکومت معاشی ہدف مکمل کرنے میں ناکام؛ غیرملکی سرمایہ کاری 98 فیصد کمی کا شکار
اسٹیٹ بینک نے پانچ بینکوں کو 224 ملین کا جرمانہ کردیا
چیئرمین نادرا طارق ملک کا کہنا ہے کہ نشان پاکستان نادرا کی ایک مرکزی سہولت ہے جس میں کاروباری افراد کے لئے ایک "سینڈباکس” بنایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ‘اپلیکیشن پروگرامنگ انٹرفیس کے ذریعے نجی کاروباری ادارے نادرا کو محفوظ طریقے سے معلومات فراہم کر کے آن لائن بائیومیٹرک تصدیق کی سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بے مثال اقدام کی بدولت کاروباری ادارے ذاتی موجودگی کے بغیر بائیومیٹرک تصدیق کی سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ نشان پاکستان کی بدولت ملک میں نئی مارکیٹیں وجود میں آئیں گی۔
چیئرمین نادرا طارق ملک کا کہنا ہے کہ نشان پاکستان کی سہولیات سے فائدہ اٹھانے کے لئے نشان پورٹل پر رجسٹریشن کے بعد آن لائن درخواست جمع کرائی جا سکتی ہے۔
طارق ملک کا مزید کہنا ہے کہ آن لائن ادائیگی کے لئے کریڈٹ/ ڈیبٹ کارڈ استعمال کیا جا سکتا ہے منظوری 10 سے 15 دن لگ سکتے ہیں۔