اسٹاک مارکیٹ دباؤکا شکار، روپیہ مضبوط اور سونے کے بھاؤ میں کمی دیکھی گئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز صفر اعشاریہ 21 فیصد کی منفی تبدیلی آئی تاہم کرنسی مارکیٹ ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مضبوط ہوا جبکہ مقامی صرافہ بازار میں سونے کے بھاؤ بھی کم ہوئے ہیں
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان رہا تاہم کرنسی مارکیٹ میں روپے کی قدر میں بہتری آئی جبکہ صرافہ بازار میں بھی سونے کی نرح میں نمایاں کمی دیکھی گئی ۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو منفی رجحان رہا تاہم انٹر بینک کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مضبوط ہوا جبکہ صرافہ بازار میں بھی سونے کے بھاؤمیں کمی دیکھی گئی ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان حصص بازار دباؤ کا شکار رہا۔ پی ایس ایکس کا 100 انڈیکس87 پوائنٹس کمی سے41 ہزار 29 کی سطح پر بند ہوا۔ آج صفر اعشاریہ 21 فیصد کی منفی تبدیلی آئی ۔
کاروبار کا آغاز منفی رجحان سے ہوا، دن کے بیشتر حصے میں مارکیٹ مسلسل گرتی رہی تاہم آخری گھنٹے میں نقصانات کم ہوئے۔ آٹوموبائل، کیمیکل اور بینکنگ سیکٹر خسارے کے ساتھ بند ہوئے۔
حصص بازار میں تیل اور سیمنٹ کی جگہ ملے جلے نوٹ پر دن کا اختتام ہوا۔عارف حبیب لمیٹڈ کی ایک رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ اسٹاک ایکسچینج مارکیٹ میں میں ملا جلا سیشن ریکارڈ کیا گیا ہے ۔
آل شیئر انڈیکس کا حجم بدھ کے روز 105.6 ملین سے بڑھ کر 125.3 ملین تک پہنچ گیا جبکہ ٹریڈ ہونے والے حصص کی مالیت گزشتہ سیشن میں 2.6 بلین روپے سے بڑھ کر 4.1 بلین روپے ہو گئی۔
رواں کاروباری ہفتے کے پہلے دو روز کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا تھا تاہم گزشتہ روز 100 انڈیکس میں صرف 18 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا ۔
آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 324 کمپنیز کے حصص کا لین دین ہوا جس میں 110 کے شیئر پرائس میں اضافہ جبکہ 184 کی قیمتوں میں کمی آئی ۔25 کمپنیز کےشیئرز بھاؤ مستحکم رہے ہیں۔
دوسری جانب کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ مضبوط ہوا۔ اسٹیٹ بینک پاکستان کے مطابق انٹر بینک ڈالر ایک روپے 39 پیسے کمی سے 285 روپے 74 پیسے کا ہوگیا۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/bcLz8SOKBm pic.twitter.com/WR6OVIdLsT
— SBP (@StateBank_Pak) May 25, 2023
جمعرات کو صرافہ بازار میں بھی سونے کے نرخ میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت1800 روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 36 ہزار روپے ہوگئی ہے۔
صرافہ بازار میں میں10گرام سونےکا بھاؤ1543 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 2 ہزار 332 روپے کا ہوگیا۔ دوسری جانب عالمی صرافہ بازار میں سونے کا بھاؤ 21 ڈالر کم ہوکر 1961 ڈالر فی اونس ہوگیا ۔