مارچ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مزید 79 پیسے فی یونٹ مہنگی
بہترین کارکردگی کے حامل پلانٹس نہ چلانے سے3 ارب 36 کروڑ 90 لاکھ کا اضافی بوجھ پڑا۔ایل این جی کے پاورپلانٹس چلا کر لوڈشیڈنگ کم کی جاسکتی تھی، ممبر نیپرا
نیپرا نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ جاری کرتے ہوئے مارچ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 79پیسے فی یونٹ مہنگی کردی۔
اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کےالیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔
یہ بھی پڑھیے
نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 1 روپیہ 25 پیسے اضافہ کردیا
کے الیکٹرک نے بجلی کا فی یونٹ 5 روپے 65 پیسے مہنگا کرنیکا مطالبہ کردیا
نیپرا نے اپنے اعلامیے میں کہا ہےکہ مارچ میں مہنگے پاورپلانٹس سے مہنگی بجلی پیدا کی گئی، نیپرا نے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) اور نیشنل ٹرانسمیشن ڈسپیچ کمپنی سے رپورٹ بھی طلب کرلی۔
نیپرا کے فیصلے میں چیئرمین نیپرا اورممبرسندھ کے اضافی نوٹ بھی شامل ہیں۔ ممبرنیپرا رفیق شیخ کا کہنا ہے کہ بہترین کارکردگی کے حامل پلانٹس نہ چلانے سے3 ارب 36 کروڑ 90 لاکھ کا اضافی بوجھ پڑا۔ایل این جی کے پاورپلانٹس چلا کر لوڈشیڈنگ کم کی جاسکتی تھی۔