آئی ایم ایف کا باب بند، پاکستان نے ڈیفالٹ روکنے کیلیے چین پر تکیہ کرلیا، فنانشل ٹائمز
پاکستان کو جون تک 3.7 ارب ڈالر کا قرض ادا کرنا ہے،حکام کا دعویٰ ہے کہ 1.3ارب ڈالر کی ری شیڈولنگ اور چینی حکومت کا ایک ارب ڈالر کا نیا قرض پاکستان کو فوری دیوالیہ ہونےسے بچالےگا،برطانوی جریدہ: جون میں بچ بھی گئے تو جولائی میں ڈیفالٹ کرجائیں گے، خاقان نجیب
آئی ایم ایف کا باب بند ہونے کے بعد حکومت پاکستان نے ڈیفالٹ سے بچنے کیلیے 3.7 ارب ڈالر کے غیرملکی قرضوں کی ادائیگی کیلیے چین سے امید باندھ لی۔
پاکستانی حکام کا دعویٰ ہے کہ 1.3ارب ڈالر کے کمرشل قرضوں کی دوبارہ فراہمی اور چینی حکومت کا ایک ارب ڈالر کا قرض پاکستان کو فوری دیوالیہ ہونےسے بچالےگا تاہم معاشی تجزیہ کار خاقان نجیب کا کہنا ہے کہ پاکستان چین کی مدد سےجون میں دیوالیہ ہونےسے بچ بھی گئےتو جولائی میں ملک پھر دیوالیہ ہوجائے گا۔
یہ بھی پڑھیے
مارچ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مزید 79 پیسے فی یونٹ مہنگی
شہباز حکومت رواں مالی کے تمام اہداف کو حاصل کرنے میں بری طرح سے ناکام
برطانوی جریدے فنانشل ٹائمز کے مطابق پاکستان نے چین سے آئندہ ماہ واجب الادا 2 ارب ڈالر سے زائد قرضہ رول اوور کرنے کی امید باندھ لی۔پاکستان کو تاحال دیوالیہ ہونے سے بچنے کیلیےادائیگیوں کی مزید ڈیڈ لائنز کا سامنا ہے۔
آئی ایف ایم کا اہم قرض پروگرام تعطل کا شکار ہے، پاکستان کورواں ماہ اور جون میں 3.7ارب ڈالر کے غیرملکی کی ادائیگی کرنی ہے۔ پاکستان کے دو سینئر حکام کا کہنا ہے کہ بیجنگ نے جون میں واجب الادا 2.3ارب ڈالر مالیت کی 2 اہم ادائیگیوں کے فوری بعد پاکستان کی تازہ قرضوں سے مدد کرنےکا وعدہ کیا ہے۔
پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ 1.3ارب ڈالر کے کمرشل قرضوں کی دوبارہ فراہمی اور چینی حکومت کا ایک ارب ڈالر کا قرض پاکستان کو فوری دیوالیہ ہونےسے بچالےگا۔
دوسری جانب تحریک انصاف کی سابق حکومت کے مالیاتی مشیرخاقان نجیب نے دعویٰ کیا ہے کہ چین کی مدد سے پاکستان جون میں دیوالیہ ہونے سے بچ بھی گیا تو جولائی میں پھردیوالیہ ہوجائے گا۔