اسٹیٹ بینک کے زر مبادلہ کے ذخائر میں مزید11کروڑ90لاکھ ڈالر کی کمی
بیرونی قرضوں کی ادائیگی کی وجہ سےاسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی واقع ہوئی جوکہ اب 4ارب 19 کروڑ 30 لاکھ ڈالر ہوگئے ہیں۔
حکومت کے زر مبادلہ کے ذخائرمیں مزید 11کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے۔
اسٹیٹ بینک نے 19 مئی کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے کے زرمبادلہ کے ذخائر کے اعداد وشمار جاری کردیے
یہ بھی پڑھیے
آئی ایم ایف کا باب بند، پاکستان نے ڈیفالٹ روکنے کیلیے چین پر تکیہ کرلیا، فنانشل ٹائمز
شہباز حکومت رواں مالی کے تمام اہداف کو حاصل کرنے میں بری طرح سے ناکام
اسٹیٹ بینک کے مطابق ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 9ارب 73 کرور 11لاکھ ڈالر کی سطح پر موجود ہیں۔اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر4ارب ق19 کروڑ 30 لاکھ ڈالر ہیں۔
Total liquid foreign #reserves held by the country stood at US$ 9.73 billion as of May 19, 2023.
For details https://t.co/WpSgomnKT3 pic.twitter.com/wUUAPYb2rw— SBP (@StateBank_Pak) May 25, 2023
کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 5 ارب53 کروڑ 81 لاکھ ڈالر ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق 19 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے میں بیرونی قرضوں کی ادائیگی کی وجہ سےاسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں11 کروڑ 90لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوئی جوکہ اب 4ارب 19 کروڑ 30 لاکھ ڈالر ہوگئے ہیں۔