ملکی معیشت کے مجموعی حجم میں 33.4 ارب ڈالر کی کمی ریکارڈ، حکام ادارہ شماریات
وفاقی ادارہ شماریات کے حکام کے مطابق موجودہ مالی سال پاکستان کی فی کس آمدنی میں 198 ڈالر کی ریکارڈ کمی واقع ہوئی ہے۔
پاکستان کی معیشت کے لیے ایک اور بری خبر ، پاکستانی معیشت کے مجموعی ذخائر بڑی کمی کے بعد 341.6 ارب ڈالر کی سطح پر آگئے۔
وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری ہونے والے تازہ ترین اعلامیے کے مطابق زرمبادلہ کے مجموعی حجم میں 33.4 ارب ڈالر کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔
یہ بھی پڑھیے
اسٹیٹ بینک کے زر مبادلہ کے ذخائر میں مزید11کروڑ90لاکھ ڈالر کی کمی
آئی ایم ایف کا باب بند، پاکستان نے ڈیفالٹ روکنے کیلیے چین پر تکیہ کرلیا، فنانشل ٹائمز
حکام وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق مالی سال 2022-23 میں معیشت کا حجم 375 ارب ڈالر سے کم ہو کر 341.6 ارب ڈالر پر آگیا۔
وفاقی ادارہ شماریات کے حکام کے مطابق موجودہ مالی سال پاکستان کی فی کس آمدنی میں 198 ڈالر کی ریکارڈ کمی واقع ہوئی ہے۔
وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق موجودہ مالی سال 2023 کے ابتدائی مہینوں میں فی کس آمدن 1568 ڈالر تھی ، جو اب گھٹ کر 1370 ڈالر فی کس رہ گئی ہے۔
حکام ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ مالی سال 2022 میں فی کس آمدنی 1766 ڈالر تھی، جبکہ مالی سال 2021 میں فی کس آمدنی 1677 ڈالر تھی۔
وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ایک سال میں فی کس آمدن میں 11.38 فیصد کمی آئی ہے۔
وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق صحت کے شعبے میں بہتری آئی ہے ، 8.3 فیصد کے ہدف کے مقابلے میں کارکردگی 8.49 فیصد رہی۔
وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق تعلیم کے شعبے میں بھی بہتری آئی ہے، 4.9 فیصد ہدف کے مقابلے 10.44 فیصد گروتھ رہی۔
وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن کی کارکردگی 6 فیصد ہدف سے بہتر 6.93 فیصد رہی۔