پاکستان شدید مالی دباؤ کا شکار؛ فصیح منگی  نے ڈیفالٹ کے خدشات ظاہر کردیئے

عالمی مالیاتی ادارے بلوم برگ کے پاکستان میں بیورو چیف فصیح منگی نے کہا ہے کہ پاکستان سمیت 16 ممالک شدید مالی دباؤ کا شکار ہیں جس میں سے 5 دیوالیہ ہو گئے ہیں جبکہ اسلام آباد بھی ڈیفالٹ کے دہانے پر آچکا ہے

بلوم برگ کے پاکستان میں بیورو چیف فصیح منگی نے  پاکستان کے ڈیفالٹ کے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 16 ممالک دیوالیہ کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں ۔

عالمی مالیاتی ادارے بلوم برگ کے پاکستان میں بیورو چیف فصیح منگی نے کہا ہے کہ پاکستان سمیت 16 ممالک شدید مالی دباؤ کا شکار ہیں جس میں سے 5 دیوالیہ ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

اسٹاک ایکسچینج میں صفر اعشاریہ 16 فیصد کمی؛ ڈالر، یورو اور درہم سستا ہوگیا

انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں بتایا کہ 16 ممالک سخت مالی مشکلات کا شکار ہوچکے ہیں جس میں سے سری لنکا ، لبنا، زیمبیا، گھانا اور بیلاروس دیوالیہ ہو چکے ہیں۔

پاکستان ان ممالک میں سے ایک ہے جس نے 2021 کے آخر سے ڈالر بانڈ کے قرض کو پریشان دیکھا ۔  اس  کا ڈالر بانڈ کا قرضہ کم ہے جو کہ غیر ملکی قرضوں کا تقریباً 10 فیصد ہے۔

فصیح منگی کی ٹوئٹ پر کالیب مسندے(Caleb Masinde)  نامی نے ٹوئٹر ہینڈل سے کہا گیا کہ پاکستان کے معاشی اعداد و شمار  اس وقت کینیا جیسے ہیں۔

پاکستان کا بڑھتا ہوا بجٹ خسارہ،گرتی ہوئی مقامی کرنسی اور  قرض سے جی ڈی پی کا بڑھتا ہوا تناسب ملک کو دیوالیہ کے دہانے پر پہنچا چکا ہے ۔

کالیب مسندے(Caleb Masinde)  نامی نے ٹوئٹر ہینڈل سے کہا گیا کہ ہم نے بین الاقوامی برادری کو ڈیفالٹ کو روکنے کے لیے مالی امداد کی پیشکش کرتے دیکھا ہے۔

متعلقہ تحاریر