ہنڈا کا بحرانی سال5سال کے ریکارڈ کم ترین منافع کیساتھ اختتام کو پہنچ گیا

کمپنی کا 26 کروڑ کا سالانہ منافع گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 90 فیصدکمی  کی نشاندہی کرتا  ہے جس میں کمپنی نے ڈھائی ارب روپے کا ریکارڈ منافع کمایا تھا۔

ہنڈا کااپریل سے مارچ تک محیط  مالی سال 2022-23سالانہ 26 کروڑ روپےمنافع کے ساتھ اختتام کو پہنچ گیا۔

کمپنی کا سالانہ منافع گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 90 فیصدکمی  کی نشاندہی کرتا  ہے جس میں کمپنی نے ڈھائی ارب روپے کا ریکارڈ منافع کمایا تھا۔واضح رہے کہ 26 کروڑ روپے کا منافع کمپنی کا 5سال کے عرصے کا سب سے کم سالانہ منافع ہے۔

یہ بھی پڑھیے

اٹلس ہنڈا کا پلانٹ کی بندش میں 15 مئی تک توسیع کا اعلان

ہنڈانے سال میں چوتھی بار گاڑیاں مہنگی کردیں، سوک ایک کروڑ2لاکھ روپے کی ہوگئی

پروفٹ پاکستان ٹوڈے کے مطابق ہنڈا کے سیلز ریونیو میں سالانہ 12 فیصد کمی ہوئی، جو 108 ارب روپے سے گھٹ کر 95 ارب  روپے تک پہنچ گئی ہےتاہم اسے  ایک فتح سے کم نہیں سمجھا جا سکتا ۔ ہنڈا کی طرف سے پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کو فراہم کردہ  اعداد و شمار کے مطابق ہنڈا کی فروخت میں سالانہ 32 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

ہنڈا نے بھی اپنی کامیابی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی فروخت کردہ اشیا کی قیمت کو سالانہ 14 فیصد کم کر کے 102.5 ارب  روپے سے 87.9 ارب روپے کر دیا۔ ہونڈا نے مالی سال 2022-23میں  7.16 ارب  روپے کا مجموعی منافع ریکارڈ کیا  جو پچھلے سال کے 5.5 ارب روپے  روپے سے سالانہ 29 فیصد اضافی ہے۔ اس بہتری  کےنتیجےمیں  اس کے مجموعی منافع کافرق  بھی 5فیصد سے بڑھ کر 7فیصد ہو گیا۔

 ہنڈا کی بہتر مجموعی کارکردگی کے پیچھے کیا راز ہے؟  ممکنہ طور پر اس کی وجہ سال بھر میں کمپنی کی جانب سے گاڑیوں کی قیمتوں کو مارکیٹ سے منسوب کرنا تھا ۔ مزید برآں ہنڈا نے ایچ آر وی کی شکل میں کراس اوور مارکیٹ میں قدم رکھا ہے۔  اگرچہ مجموعی طور پرایچ آر وی کی کامیابی قابلِ بحث ہے لیکن اس وقت صارفین کو گاڑی کی فراہمی میں مہینوں پر محیط انتظار کا  سامنا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مارکیٹ کی طلب ہنڈا کی سپلائی کی صلاحیت سے زیادہ ہے۔

ہنڈا کا مجموعی منافع نصف دہائی میں سب سے کم خالص منافع میں کیسے تبدیل ہوا؟ اس کا جواب اس کے دیگر اخراجات میں حیران کن طور سالانہ بنیاد پر ہونے  والا 401فیصد   اور مالیاتی لاگت میں 550فیصداضافے کو قرار دیا جارہا ہے۔

متعلقہ تحاریر