اوپن مارکیٹ میں ڈالر 316 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
گزشتہ پانچ میں سے تین سیشنز میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ہوا تھا جبکہ جمعہ کے روز روپیہ ڈالر کے مقابلے میں 285.15 پر بند ہوا تھا۔

کراچی: پاکستانی روپے کی قدر میں پیر کو امریکی ڈالر کے مقابلے میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، انٹربینک ڈالر کی قدر میں 0.1 فیصد اضافہ ہوا، تاہم اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 312 سے 316 روپے کے درمیان ٹریڈ ہوتا رہا۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز دن کے اختتام سے قبل تک اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پاکستان روپے کی قدر میں 0.27 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، اور روپیہ 285.42 پر بند ہوا۔
یہ بھی پڑھیے
ہنڈا کا بحرانی سال5سال کے ریکارڈ کم ترین منافع کیساتھ اختتام کو پہنچ گیا
اسلامی فنانسنگ سے غربت پر قابو پائیں گے، سینیٹر اسحاق ڈار
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں، امریکی ڈالر پاکستانی روپے کے مقابلے میں 316 روپے کی حد میں ٹریڈ ہو رہا تھا، کیونکہ مارکیٹ میں غیر ملکی کرنسی کی قلت کی وجہ سے یہ فرق بڑھ گیا تھا۔
گزشتہ ہفتے کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں 0.23 فیصد اضافہ ہوا، لیکن ان قدروں اور اوپن مارکیٹ کے نرخوں کے درمیان فرق برقرار رہا۔
گزشتہ پانچ میں سے تین سیشنز میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ہوا تھا جبکہ جمعہ کے روز روپیہ ڈالر کے مقابلے میں 285.15 پر بند ہوا تھا۔ اسی دوران اوپن مارکیٹ میں اس کی شرح تبادلہ 307 اور 310 کے درمیان رہی۔
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ نئے پروگرام میں طویل تاخیر اور ڈیفالٹ کے خطرے کے پیش نظر ، اور قانونی ذرائع سے ڈالر کی آمد کو یقینی بنانے میں ناکامی کی وجہ سے مارکیٹ دباؤ کا شکار ہے۔
تاہم اتوار کے ایک نجی ٹی وی چینل کے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا تھا کہ ہم آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کو حتمی شکل دینے کےلیے بجٹ کی تفصیلات آئی ایم ایف کے ساتھ شیئر کرنے جارہے ہیں۔