بجٹ میں تعمیراتی شعبے کے لیے بڑے ریلیف کا امکان، ٹیکسز 30 سے 15 فیصد کرنے کی تجویز

اسٹیل ، سیمنٹ ، ٹائل و دیگر الائیڈ انڈسٹری چلانے کیلئے ٹیکسز میں کمی کی تجاویز تیار کی جائیں گی۔

وفاقی حکومت کا بجٹ 2023-24  میں سیمنٹ ، سریا  اور ٹائلز سمیت دیگر تعمیراتی سامان پر ٹیکسز میں کمی لانے پر غور ، ٹائلز پر لگژری ڈیوٹی 30 فیصد سے کم کرنے کی بھی تجویز پیش کردی گئی۔

مقامی سیمنٹ 1100 روپے اور ایکسپورٹ ہونے والی سیمنٹ کا ریٹ  400 روپے فی بوری ہے، وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات میں ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرز کے انکشافات سامنے آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے  

بجٹ 2024: وزیراعظم نے عوام کو ریلیف کیلئے 7 کمیٹیاں تشکیل دے دی

ہفتہ وار مہنگائی 45.49 فیصد تک پہنچ گئی

ملاقات کے بعد وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وزارت خزانہ کو تعمیرات کے شعبے میں ریلیف دینے کے لیے مختلف تجاویز تیار کرنے کی ہدایت کردی۔

اسٹیل ، سیمنٹ ، ٹائل و دیگر الائیڈ انڈسٹری چلانے کیلئے ٹیکسز میں کمی کی تجاویز تیار کی جائیں گی۔ اسٹیل اور ٹائل کی امپورٹ پر 15 فیصد آر ڈی اور 15 فیصد اے آر ڈی میں کمی کی تجویز ہے۔

اسٹیل اور ٹائل کی امپورٹ پر اس وقت 30 فیصد تک آر ڈی اور اے آر ڈی عائد ہے۔

آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ترسیلات بڑھانے ، الائیڈ انڈسٹری کیلئے مراعات کی تجاویز ہے۔ ترسیلات بڑھانے کیلئے اوورسیز کیلئے بجٹ میں مراعات دی جانے کی تجویز ہے۔

بجٹ 2023-24 میں اوورسیز کو مراعات دینے سے بینکنگ چینل سے ترسیلات بڑھیں گی۔ اوورسیز کیلئے تعمیراتی شعبے میں سرمایہ کاری کرنے پر مراعات کی تجویز ہے۔

بجٹ 2023-24 اوورسیز کیلئے گھروں، فلیٹس، کمرشل ایریا میں سرمایہ کاری کیلئے مراعات کی تجاویز ہے۔ الائیڈ انڈسٹری کے فروغ کیلئے ریگولیٹری اور ایڈیشنل ریگولیٹری ڈیوٹی میں کمی کی تجویز ہے۔

متعلقہ تحاریر