نیپرا نے ملک بھر کے لیے بجلی 1.60 روپے فی یونٹ مہنگی کردی

نیشنل الیکٹرک پاور اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی نے کراچی کے لئے بجلی 5 پیسے فی یونٹ سستی کردی گئی۔

نیپرا نے ملک بھر کے لیے بجلی 1 روپے 60 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی، تاہم بجلی مہنگی کرنے کی کے۔الیکٹرک کی درخواست مسترد کردی گئی۔

نیپرا میں کے۔الیکٹرک کی اپریل کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ درخواست پرسماعت ہوئی۔ کراچی کے لئے بجلی 5 پیسے فی یونٹ سستی کردی گئی۔ جس سے کراچی کے صارفین کو 7 کروڑ 20 لاکھ روپے کا ریلیف ملے گا۔ کمی کا اطلاق کے۔الیکٹرک کے لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔

نیپرا حکام کے مطابق اپریل میں کے۔الیکٹرک نے اپنے وسائل سے 23 روپے 3 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی۔ وفاق سے ملنے والی بجلی کی قیمت 10 روپے 47 پیسے فی یونٹ رہی۔

یہ بھی پڑھیے 

حکومت کا ڈالر ریٹ 290 روپے رکھ کر بجٹ بنانے کا فیصلہ

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، سونا بھی سستا ہوا مگر اوپن مارکیٹ میں ڈالر بے قابو رہا

نیپرا نے ملک بھر کی دیگر تمام بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے لیے اپریل کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ پر سماعت کی۔ نیپرا نے بجلی 1 روپے 60 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔ بجلی صارفین پر 15 ارب 60 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

نیپرا حکام کے مطابق بجلی صارفین کو آئندہ ماہ کے بلوں میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔ اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کے۔الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔ نیپرا اتھارٹی تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرے گی۔

نیپرا حکام کے مطابق اپریل پانی سے 10.23 فیصد ، کوئلے سے 16.06 فیصد کم بجلی پیدا کی گئی۔ درآمدی کوئلے سے 12.08 فیصد اور مقامی کوئلے سے 3.98 فیصد کم بجلی پیدا کی گئی۔

سی پی پی اے حکام کا موقف تھا کہ بجلی کی طلب کم ہونے سے میرٹ آرڈر پر کول پاور پلانٹ مہنگے پڑ رہے تھے۔

نیپرا حکام کا اس موقع پر کہنا تھا کہ میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی سے 3 ارب 72 کروڑ 50 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑا۔

سی پی پی اے حکام نے بتایا کہ اپریل میں گزشتہ سال کی نسبت 4 ارب یونٹس کم بجلی پیدا کی گئی۔ اس موقع پر نیپرا حکام نے کہا کہ پاور سیکٹر کو کم طلب کے باوجود اضافی ایل این جی فراہم کی گئی۔ ملک میں اپریل میں بھی گیس کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ جس کے بعد نیپرا حکام نے بجلی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مزید ایک روپیہ 60 پیسے بڑھانے کی منظوری دے دی۔

متعلقہ تحاریر