روسی تیل آنے سے قیمتیں کم نہیں ہونگی، مصدق ملک کا دوٹوک اعلان

زیادہ کارگوز آئیں گے تو قیمتیں کم ہوں گی، دنیا میں جہاں بھی سستا تیل ملے گا ہم خریدیں گے، کوشش ہے پابندیوں سےبچیں اور توانائی کی ضروریات بھی پوری ہوں، مصدق ملک  

وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے عوام کی امیدوں پر پانی پھیرتے ہوئے واضح کیا ہےکہ روسی تیل آنے سے ملک میں تیل کی قیمتیں کم نہیں ہوں گی۔

منگل پاکستان انرجی کانفرنس سے زوم پر خطاب کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ روسی تیل دو ہفتوں میں پاکستان پہنچے گا اور روسی تیل کے زیادہ کارگوز آئیں گے تو ملک میں قیمت کم ہوگی۔

یہ بھی پڑھیے

رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ میں مالیاتی خسارہ 3 ہزار 79 ارب تک جا پہنچا

ڈالر کی قیمت میں اضافہ: اسٹیٹ بینک نے 9 ماہ بعد بینکوں کو کلین چٹ دے دی

وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ دنیا میں جہاں بھی سستا تیل ملے گا ہم خریدیں گے، کوشش ہے پابندیوں سےبچیں اور توانائی کی ضروریات بھی پوری ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سمندر میں تیل و گیس کی تلاش پر دوبارہ کام شروع کررہے ہیں، ملک میں جلد ٹائٹ گیس کی پالیسی لائیں گے، حکومت گیس کے بند کنووں کو دوبارہ کھولنے پر غور کررہی ہے،کوشش ہے بند ہونے والے کنووں کی بحالی کے لیے کچھ رعایت دیں۔

متعلقہ تحاریر