حکومت نے پٹرول اور ڈیزل سستا کردیا

پٹرول 8 روپے ، ہائی اسپیڈ ڈیزل اور لائٹ ڈیزل 5،5 روپے سستا کردیا گیا،مٹی کے تیل کی قیمت برقرار، نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے ہوگیا۔

وفاقی حکومت نے مالی سال کے آخری ماہ کے آغاز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی۔ پٹرول 8 اور ڈیزل 5 روپے فی لیٹر سستا کردیاگیا۔

 وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے گزشتہ رات پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیاجن کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

روسی تیل آنے سے قیمتیں کم نہیں ہونگی، مصدق ملک کا دوٹوک اعلان

اسٹیٹ بینک نے کریڈٹ کارڈزسے انٹربینک ریٹ پر ڈالر کی خریداری کی اجازت دے دی

  وزیر خزانہ اسحاق ڈار  نے کہا کہ پٹرول کی قیمت میں  8 روپے فی لیٹر کمی کر رہے ہیں اور پٹرول کی نئی قیمت  270 سے کم کرکے  262 روپے فی لیٹر کردی گئی ہے۔

  وزیرخزانہ  کا کہنا تھا کہ ڈیزل کے ریٹ میں مزید  5 روپے کمی کر رہے ہیں اور ڈیزل کی نئی قیمت 258 سے کم کرکے253 روپے لیٹر کر دی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لائٹ ڈیزل بھی 5 روپے سستا ہونے کے بعد 152 سے کم کرکے 147 روپے فی لیٹر ہوگیا ہے۔

 اسحاق ڈار نے کہا کہ مٹی کے تیل ریٹ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئ اور مٹی کے تیل کا ریٹ  164 روپے  70 پیسے فی لیٹر پر مستحکم ہے۔

متعلقہ تحاریر