پیٹرولیم مصنوعات کے بعد ایل پی جی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کردی گئی
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے لیکویڈ پیٹرولیم گیس ( ایل پی جی) قیمت میں 37 روپے فی کلو کمی کردی،12 کلو گرام کا سلنڈر 438 روپے کمی سے 2 ہزار 321 روپے کا ہوگیا ہے.
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے لیکویڈ پیٹرولیم گیس ( ایل پی جی) قیمت میں 37 روپے فی کلو کمی کردی۔ نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔
ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد ایل پی جی کے بھاؤ میں بھی کمی کردی گئی۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔
یہ بھی پڑھیے
سوئی ناردرن کے صنعتی صارفین کو مئی، جون میں 2ارب روپے کی سبسڈی ملے گی
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے لیکویڈ پیٹرولیم گیس ( ایل پی جی) کی فی کلو قیمت میں 37 روپے کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیاہے ۔
اوگرا نے ایل پی جی کے نرخ میں کمی کے نوٹیفکیشن کے مطابق درآمدی اور مقامی (مائع پیٹرولیم گیس)ایل پی جی کی قیمت197 روپے فی کلو مقرر کردی گئی ہے۔
آئل اینڈ گیس اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کا 12 کلو گرام کا سلنڈر 438 روپے کی کمی کے بعد 2 ہزار 321 روپے کا ہوگیا ۔
یہ بھی پڑھیے
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل سستا کردیا
اوگرا نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ کمرشل سلینڈرکی قیمت میں 1686روپے کی کمی ہوئی ہے، ایل پی جی کا کمرشل سلینڈر8933 روپے میں فروخت ہوگا۔
یاد رہے کہ گزشتہ رات گئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے کمی کا اعلان کیا تھا۔
گزشتہ ماہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دو مرتبہ کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی بئی قیمتیں یکم جون سے 15 جون2023 تک نافذ رہیں گی۔