ملک میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیادوں پر 37.97 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

وفاقی ادارہ شماریات نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اپریل 2023 میں مہنگائی 36.42 فیصد رکارڈ کی گئی تھی۔

معاشی بدحالی کے شکار ملک پاکستان میں مہنگائی کا نیا رکارڈ قائم ہوگیا، مئی کے مہینے میں مہنگائی 37.97 فیصد کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی، اپریل کے مقابلے مئی میں مہنگائی میں 1.58 فیصد کا مزید اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ماہانہ رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق جولائی تا مئی مہنگائی کی اوسط شرح 29.16 فیصد رکارڈ کی گئی ، جبکہ گذشتہ ماہ دیہات میں مہنگائی میں 1.69 فیصد کا اضافہ ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیے 

ایف بی آر نے گزشتہ ماہ مئی میں 605 ارب روپے کے ٹیکسز وصول کیے

پیٹرولیم مصنوعات کے بعد ایل پی جی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کردی گئی

پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس کی رپورٹ کے مطابق مئی میں شہری علاقوں میں مہنگائی 1.50 فیصد بڑھی جبکہ مئی میں دیہاتوں میں مہنگائی 42.2 فیصد پر پہنچ گئی۔

ادارہ شماریات کی منتھلی رپورٹ کے مطق گذشتہ ماہ شہری علاقوں میں مہنگائی 35.1 فیصد رہی جبکہ گذشتہ  مئی کے مہینے میں شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح 13.8 فیصد تھی۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق اپریل 2023 میں مہنگائی 36.42 فیصد رکارڈ کی گئی تھی۔

پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس کی رپورٹ کے مطابق مئی میں آلو 17.2، گڑ 15.7 اور چکن 11.30 فیصد مہنگی ہوئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ماہ میں انڈے 7, آٹا 6.4, گوشت 4.6 اور دال ماش 3.6 فیصد مہنگی ہوئی۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق مئی 2022 کے مقابلے میں مئی 2023 میں سگریٹس 148.3 اور چائے 79.3 فیصد مہنگی ہوئی، ایک سال میں آلو 108, آٹا 99 اور گندم 94.8 فیصد مہنگی ہوئی۔

پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس کے مطابق ایک سال میں انڈے 90.2, چاول 85 اور دال ماش 58.2 فیصد مہنگی ہوئی جبکہ اسی دوران دال مونگ 57.7, پھل 53 اور چینی 41 فیصد مہنگی ہوئی۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ایک سال میں درسی کتب 114 اور اسٹیشنری 79.3 فیصد مہنگی ہوئی، ایک سال میں موٹر فیول 69.9 اور واشنگ سوپ 63.7 فیصد مہنگا ہوا۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ایک سال میں گیس 62.8 اور بجلی 59.2 فیصد مہنگی ہوئی، جبکہ ایک سال میں گاڑیوں کے آلات 45 اور گھریلو سامان 41 فیصد مہنگا ہوا ، اسی طرح سے ایک سال میں تعمیراتی سامان اور گاڑیاں 38 فیصد مہنگی ہوگئیں۔

متعلقہ تحاریر