ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں 21 کروڑ 81 لاکھ ڈالر کی کمی

26 مئی تک ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 9 ارب 51 کروڑ ڈالر رہے۔ غیرملکی ادائیگیوں کے سبب اسٹیٹ بینک کے ذخائر 10.23 کروڑ ڈالر کم ہوکر 4 ارب 9 کروڑ ڈالر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کےذخائر 11.58 کروڑ ڈالر کم  ہو کر  5.42 ارب ڈالر رہے

ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں21کروڑ 81لاکھ ڈلر کی  مزید کمی ہوئی ہے اور اس حوالے سے اسٹیٹ بینک نے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردیے ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں کمی غیرملکی ادائیگیوں کے نتیجے میں ہوئی ہے۔

یہ  بھی پڑھیے

عائشہ غوث پاشا نے پنجاب اور کےپی کو مہنگائی کا ذمے دار  قرار دیدیا 

ملک میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیادوں پر 37.97 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

اسٹیٹ بینک کے مطابق  26 مئی کوختم ہونے والے کاروباری ہفتےمیں ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر میں  21کروڑ 81لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے ۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 26 مئی تک 9 ارب 51 کروڑ ڈالر رہے۔ غیرملکی ادائیگیوں کے سبب اسٹیٹ بینک کے ذخائر  10.23 کروڑ ڈالر کم ہوکر 4 ارب 9 کروڑ ڈالر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے  ذخائر  11.58 کروڑ ڈالر کم  ہو کر  5.42 ارب ڈالر رہے۔

متعلقہ تحاریر