انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر پھر مہنگا، فی تولہ سونا 2 لاکھ 33 ہزار کا ہوگیا 

اوپن فارن ایکسچینج مارکیٹ میں مقامی کرنسی کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں 2 روپے جبکہ انٹر بینک میں 30 پیسے اضافہ ہوا ،صرافہ بازار میں ایک تولہ سونا 4 ہزار روپے مہنگا ہوا تاہم اسٹاک ایکسچینج میں معمولی تیزی کا رجحان دیکھا گیا

کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان رہا تاہم اوپن فارن ایکسچینج مارکیٹ میں امریکی ڈالر 2 روپے مہنگا ہوا جبکہ صرافہ بازار میں سونے کی قیمت  بھی بڑھ گئی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کو معمولی تیزی دیکھی گئی تاہم اوپن فارن ایکسچینج اور انٹر بینک  مارکیٹ امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا ہے جبکہ سونے کے فی تولہ نرح بھی بڑھ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

آئی ایم ایف نے پاکستان کو قرض فراہم کرنے سے صاف انکار کردیا، شہباز رانا کا دعویٰ

انٹر بینک اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں مقامی کرنسی کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا گیاجبکہ یورو، پاؤنڈ، سعودی ریال ، امارات درہم کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا ۔

فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن فارن ایکسچینج مارکیٹ میں مقامی کرنسی کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں 2 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد ایک ڈالر 300 روپے تک جا پہنچا ۔

فاریکس ڈیلرز کے جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ یورو 5 روپے اضافے سے 325،پاؤنڈ 2.50 روپے اضافے سے 373.50،سعودی ریال25 پیسے اضافے 79.25  کا ہوگیا ۔

انٹر بینک کرنسی مارکیٹ میں بھی پاکستانی روپیہ دباؤ کا شکار رہا۔ اسٹیٹ بینک پاکستان کے مطابق آج انٹر بینک میں ایک ڈالر 30پیسے اضافے سے 285روپے 68 پیسے کی سطح پر آگیا ہے ۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز معمولی تیزی کا رجحان رہا، پی ایس ایکس کا 100 انڈیکس 82 پوائنٹس اضافے سے 41 ہزار  352 پر بند ہوا جوکہ صفر اعشاریہ 21 فیصد مثبت ہے ۔

دوسری جانب مقامی صرافہ بازار میں ایک تولہ سونا 4 ہزار روپے مہنگا ہوگیا ۔ صرافہ ڈیلرز کے مطابق 4 ہزار روپے اضافے سے  ایک تولہ سونا 2 لاکھ 33 ہزار روپے کی سطح پر آگیا  ہے ۔

سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 430 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد 10 گرام سونے کے بھاؤ ایک لاکھ 99 ہزار 760 روپے ہوگئے ہیں۔

متعلقہ تحاریر