سوئی سدرن کیلیے گیس 45 فیصد اور سوئی ناردرن کیلیے 50فیصد مہنگی کرنیکا فیصلہ

اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وفاقی حکومت کو بھجوا دی۔ گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد ہوگا۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) نے صارفین پر گیس بم گرانے کا فیصلہ کرلیا۔

اوگرانے سوئی سدرن کیلیے گیس اوسطاً  45 فیصد اور سوئی ناردرن کیلیے اوسطاً 50 فیصد مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

یہ بھی پڑھیے

سوئی ناردرن  کے صنعتی صارفین کو مئی، جون میں 2ارب روپے کی سبسڈی ملے گی

سوئی سدرن اور سوئی ناردرن سسٹم کے نقصانات پر قابو پانے میں ناکام

 

روزنامہ جنگ میں شائع ہونے والی عاطف شیرازی کی خبر کے مطابق اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وفاقی حکومت کو بھجوا دی۔ گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد ہوگا۔

 اوگرا کے فیصلہ کے مطابق پنجاب، کے پی اور اسلام آباد کیلئے گیس اوسطاً 50 فیصد   اور سندھ و بلوچستان کیلئے گیس  اوسطاً 45فیصد مہنگی کرنے کی منظور دیدی ہے ۔ اوگرا نے گیس مہنگی کرنے کی منظوری مالی سال 2023-24 کیلئے دی ہے ۔

سوئی ناردرن کا ٹیرف415.11 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگا کرنے کی منظوری دی گئی ہے اوگرا نے سوئی نادرن کا گیس ٹیرف موجودہ 823.57روپے فی ایم ایم بی ٹی یو سے بڑھا کر اور اوسط ٹیرف1238.68فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی منظوری دی ہےجبکی سوئی سدرن کا ٹیرف 417.23 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو بڑھانے کی منظوری دی ہے۔

سوئی سدرن کا موجودہ اوسط ٹیرف 933.46روپے فی ایم ایم بی ٹی یو سے بڑھا کر اوسط ٹیرف 1350.68روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

متعلقہ تحاریر