مائع قدرتی گیس کا حصول: آزربائیجان اور پاکستان کے درمیان معاہدہ طے پانے کے قریب

آذربائیجان کی سرکاری کمپنی "سوکار" نے ہر ماہ ایک ایل این جی کارگو کی پیشکش کی ہے۔

آزربائیجان نے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی فراہمی کیلئے پاکستان کو پیشکش کردی ، جس کے بعد حکومت نے بھی برادر اسلامی سے ایل این جی خریدنے کی تیاری کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آذربائیجان کی سرکاری کمپنی "سوکار” نے حکومتی سطح پر فریم ورک معاہدے کی تجویز دی ہے۔ ایل این جی کی خریداری کیلئے فریم ورک معاہدے کی منظوری ای سی سی,کابینہ سے لی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے

آٹو سیکٹر بقا کی جنگ میں مصروف؛ پاک سوزوکی کا مزید ٹیکس عائد نہ کرنے کا مطالبہ

بجٹ میں 1000 ارب سے زیادہ سبسڈی نہیں ملے گی، وزارت توانائی کو صاف انکار

آذربائیجان کی سرکاری کمپنی "سوکار” نے ہر ماہ ایک ایل این جی کارگو کی پیشکش کی ہے۔ مجوزہ معاہدے کے تحت پاکستان ایل این جی لمٹیڈ سوکار کو ڈالرز میں ادائیگیاں کرے گا۔

مجوزہ معاہدے کے تحت ادائیگیوں کیلئے مقامی بینک میں ایل سیز کھولی جائیں گی، پی ایل ایل کو جون 2022 سے سپاٹ کارگوز کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔

پی ایل ایل موجودہ اور مڈٹرم معاہدے کے تحت کارگوز خریدنے میں ناکام رہی تھی۔ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان توانائی شعبے میں تعاون کیلئے بین الحکومتی معاہدہ طے پاچکا ہے۔

متعلقہ تحاریر