اسٹاک میں مسلسل دوسرے روز بھی تیزی؛ ڈالر اور سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز مثبت رجحان رہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر جبکہ صرافہ بازار میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی،انٹر بینک میں امریکی کرنسی 37 پیسے مہنگی ہوئی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مسلسل مثبت رجحان ہا جبکہ انٹر بینک میں ڈالر 37 پیسے مہنگا جبکہ اوپن مارکیٹ میں پانچ روپے سستا ہوا  جبکہ سونے کے نرخ بھی کم ہوئے ۔

رواں ہفتے کے دوسرے روزپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی گئی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر پانچ روپے سستا جبکہ انٹربینک میں37 پیسے مہنگا ہوا  ۔فی تولہ سونے کے نرخ بھی کم ہو ئے ۔

یہ بھی پڑھیے

وفاقی بجٹ کا حجم 13ہزار800 ارب روپے ہوگا؛ ایک ٹریلین روپے بجٹ  خسارے کا اندیشہ

اسٹاک ایکسچینج میں منگل کے روز تیزی کا رجحان دیکھا گیا ہے جبکہ گزشتہ روز پیر کو بھی حصص بازار کے 100 انڈیکس میں 314 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا تھا۔ آج انڈیکس میں 225 پوائنٹس اضا فہ ہوا ۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا100انڈیکس میں255 پوائنٹس  اضافے سے41 ہزار923 پر بند ہوا جوکہ صفر اعشاریہ 61 فیصد کی مثبت تبدیلی ہے۔ ورلڈ کام ٹیلی کام کمپنی ٹاپ ٹریدنگ کمپنی رہی ۔

حصص بازار میں میں 331 کمپنیوں کے شیئرز کی لین دین ہوا جس میں سے 198 کمپنیز کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ جبکہ114 کی قیمتوں میں کمی ہوئی،19 کمپنیز کے حصص کی قیمت مستحکم رہی ۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز پیر کو بھی تیزی کا رجحان دیکھا گیا تھا۔ پاکستان کے حصص بازار میں اس دوران 4 ارب 68 کروڑ روپے کی مالیت کےساڑھے 14 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا تھا ۔

دوسری جانب اوپن فارن ایکسچینج مارکیٹ میں امریکی ڈالرشدید دباؤ کاشکار رہا جبکہ انٹربینک کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں مقامی کرنسی کی قدر میں 37 پیسے کی کمی ریکارڈکی  گئی ہے ۔

فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے  جاری کردہ اعداد و شمار مطابق اوپن فارن ایکسچینج مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں پانچ روپے کمی ہوئی جس کے بعد ایک ڈالر  303 روپے کی سطح پر آگیا ہے ۔

اسٹیٹ بینک پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 37 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی ڈالر 286 روپے 56 پیسے کی سطح پر آگیا ہے ۔

انٹر نیشنل گولڈ مارکیٹ میں ایک اونس  سونے کی قیمت  24 ڈالر اضافے سے  1694 ڈالر ہوا تاہم اضافے کے باوجودمقامی صرافہ بازار میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا رجحان دیکھا ہے ۔

سونے کے بیوپاریوں کے مطابق 2 ہزار 300 روپے کمی سے  ایک تولہ سونا 2 لاکھ 28 ہزار کا ہوگیا جبکہ 10 گرام سونا  1970 روپے کی نمایاں کمی سے ایک لاکھ 95 ہزار 559 روپے کا ہوگیا ہے ۔

متعلقہ تحاریر