100انڈیکس میں 219 پوائنٹس کا اضافہ؛ ڈالر اور سونے کی قیمتوں میں کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیسرے روز بھی مثبت رجحان رہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر تین روپے سستا ہوا تاہم انٹر بینک میں 32 پیسے اضافہ دیکھا گیا جبکہ سونے کی قدر بھی مسلسل دوسرے روز نیچے آئی ہے
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیسرے روز بھی مثبت رجحان رہا۔ اوپن فارن ایکسچینج مارکیٹ ڈالر کی قدر میں کمی اور انٹر بینک اضافہ ہوا جبکہ سونے کے نرخ میں سیکڑوں روپے کی کمی آئی ۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روزپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیزی کا رجحان رہا۔انٹربینک میں ڈالرمہنگا جبکہ اوپن مارکیٹ میں سستا ہوا جبکہ فی تولہ سونے کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی ۔
یہ بھی پڑھیے
حکومت کا بجٹ میں پٹرولیم لیوی میں 10 سے 20 روپ تک اضافے کا امکان
اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کو مثبت رجحان رہا جبکہ کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر اور دوسرے روز منگل کو بھی مثبت رجحان رہا ۔آج حصص بازار کے 100 انڈیکس میں 219 پوائنٹس اضافہ ہوا۔
پاکستان حصص بازار کا 100 انڈیکس 219 پوائنٹس کے اضافے 42 ہزار 142 پر بند ہوا ۔ پی ایس ایکس کے 100 انڈیکس میں آج صفر اعشاریہ 61 فیصد مثبت تبدیلی ریکارڈ کی گئی ہے ۔
گزشتہ روز کے 240,829,334 حصص کے مقابلے میں آج 332,534,678 حصص کا کاروبار ہوا جبکہ 7.152 بلین روپے کے مقابلے میں حصص کی قیمت 7.148 بلین روپے رہی ہے ۔
اسٹاک مارکیٹ میں آج 344 کمپنیز کے شیئرز کا لین دین ہوا جس میں 198 کمپنیز کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 120 کی قیمت کم ہوئی ، 26 کمپنی کے شیئر زکی قیمت مستحکم رہی۔
دوسری جانب کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں مقامی کرنسی کی قدر میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا ۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا تاہم اوپن مارکیٹ میں کمی دیکھی گئی ۔
اسٹیٹ بینک ا پاکستان کے اعداد و شمار مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 32 پیسے مہنگا ہوا ہے جس کے بعد ایک ڈالر286 روپے 88 پیسے کا ہوگیا ۔گزشتہ روز بھی ڈالر 37 پیسے مہنگا ہوا تھا ۔
Interbank closing #ExchangeRate for today https://t.co/5U1cMX8Tg5#SBPExchangeRate pic.twitter.com/iyIn41uqNJ
— SBP (@StateBank_Pak) June 7, 2023
فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن فارن ایکسچینج مارکیٹ ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ۔ اوپن مارکیٹ میں ایک ڈالر تین روپے کمی سے 300 روپے کی سطح پر آگیا ہے ۔
عالمی صرافہ بازار میں فی اونس سونا 3 ڈالر کمی سے 1961 ڈالر فی اونس کا ہو ا جس کا مقامی صرافہ بازار پر بھی اثرات محسوس کیے گئے ۔آج فی تولہ سونے کی قیمت سیکڑوں روپے کم ہوئی ۔
سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی بازار میں ایک تولہ سونا 800 کمی سے 2 لاکھ 27 ہزار 900 روپے کا ہوگیا جبکہ 10 گرام سونا 700 روپے کمی سے ایک لاکھ95 ہزار کا ہوگیا ۔