کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک میں مندی، ڈالر کی قیمت مزید بڑھ گئی
ہفتہ وار تعطیلات کے بعد کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا100 انڈیکس121 پوائنٹس کمی سے41 ہزار 782 پر بند ہوا جبکہ انٹر بینک میں ایک ڈالر تقریباً288 روپے کا ہوگیا تاہم ایک تولہ سونا 1750 روپے کم ہوا
ہفتہ وار تعطیلات کے بعد کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان رہا جبکہ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر بھی بڑھ گئی تاہم سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان رہا جبکہ کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا تاہم سونے کی قیمت میں کمی ہوئی ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
اسٹیٹ بینک کا شرح سود 21 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
پیر کے روز اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس121 پوائنٹس کمی سے41 ہزار 782 پر بند ہوا۔ آج حصص بازار کے سرمایہ کاروں مانیٹری پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے محتاط رویہ اختیار کیا۔
حصص بازار میں درج کمپنیوں میں سے 30 کے حصص مثبت جبکہ 59 خسارے کے ساتھ بند ہوئے۔ سیشن کے دوران پانچ کمپنیوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور چھ کا کاروبار نہیں ہوا۔
تجارتی سیشن کے دورانKSE-100 انڈیکس 313.83 پوائنٹس کی حد میں اتار چڑھاؤ رہا۔ انڈیکس کا کل حجم 83.269 ملین شیئرز رہا جوکہ درمیانی تجارتی سرگرمی کاعکاس ہے۔
دوسری جانب کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا جبکہ صرافہ بازار میں فی تولہ سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک پاکستان (ایس بی پی) کے اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ایک ڈالر 70 پیسے مہنگا ہوا جس کے بعد ڈالر 287 روپے 63 پیسے کی سطح پر آگیا ہے ۔
Interbank closing #ExchangeRate for today https://t.co/SOWEBpf2QA#SBPExchangeRate pic.twitter.com/eu5QpSq0Nh
— SBP (@StateBank_Pak) June 12, 2023
صرافہ بازار میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے ۔ آج صرافہ بازار میں ایک تولہ سونا ایک ہزار 75 روپے کمی سے 2 لاکھ 25 ہزار 500 روپے کی سطح پر آگیا ہے ۔
ایسوسی ایشن کے مطابق10 گرام سونے کا بھاؤ 1500 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 93 ہزار 330 روپے ہے۔ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 2 ڈالر اضافے سے 1963 ڈالر فی اونس ہے۔