پی آئی سی ٹی کا انتظام یو اے ای کو دینے کی تیاری مکمل
وزیر خزانہ نے یو اے ای کی حکومت سے فریم ورک معاہدے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
وفاقی وزارت خزانہ نے پاکستان انٹرنیشنل کنٹینرز ٹرمینل (پی آئی سی ٹی) کا انتظام متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو دینے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے بین الحکومتی تجارتی لین دین کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزراء سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
اجلاس کے بعد سرکاری طور پر جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق اجلاس میں پاکستان انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل کے آپریشنز سے متعلق سمندری امور کی سمری پر غور کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے
ٹیلی کام لائسنس فیس کی ڈالر میں ادائیگی کی پالیسی فوری ختم کی جائے، سی ای او جاز
غیر مستحکم سیاسی و معاشی صورتحال سے بڑی صنعتوں کی پیدوار میں 10 فیصد کمی
وزیر خزانہ سے سی ای او نیسلے کی ملاقات، کمپنی کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا
اعلامیے کے مطابق متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی پورٹس کمپنی نے کنٹینر ٹرمینل کے آپریشنز میں دلچسپی کا اظہار کیا۔
وزیر خزانہ نے یو اے ای کی حکومت سے فریم ورک معاہدے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان میری ٹائم کی سطح پر تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا عزم کیا۔
کمیٹی متحدہ عرب امارت کو پاکستان انٹرنیشنل کنٹینرز ٹرمینل کا انتظام سنبھالنے کے لیے مختلف امور کا جائزہ لے گی۔