پاک سوزوکی موٹرز کا گاڑیوں اور موٹرسائیکلز کی پیدار مزید16دن بند رکھنے کااعلان
موٹر سائیکل اور آٹوموبیل پلانٹس 22 جون سے 8 جولائی تک بند رہیں گے۔ فیصلہ پارٹس کی قلت اور انوینٹری نا ہونے کے باعث کیاگیا ہے، ترجمان
پاک سوزوکی موٹرز نے ضروری ساز و سامان کی عدم دستیابی کو جواز بناتے ہوئے گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی پیداوار کی بندش میں توسیع کردی ۔
اس سے قبل پاک سوزوکی نے اپنےموٹر سائیکل پلانٹ کی بندش میں 16 جون تک توسیع کی تھی۔
یہ بھی پڑھیے
ہنڈا اٹلس کا پیداوار کی بندش میں مزید 15 روز کی توسیع کااعلان
ہنڈا نے سال میں چوتھی بار گاڑیاں مہنگی کردیں، سوک ایک کروڑ2لاکھ روپے کی ہوگئی
پاک سوزوکی موٹرز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل اور آٹوموبیل پلانٹس 22 جون سے 8 جولائی تک بند رہیں گے۔ فیصلہ پارٹس کی قلت اور انوینٹری نا ہونے کے باعث کیاگیا ہے۔
اس سے قبل پاک سوزوکی نے اپنےموٹر سائیکل پلانٹ کی بندش میں 16 جون تک توسیع کی تھی۔ کمپنی کا مؤقف ہے کہ حکومت کی جانب سے آٹو سیکٹر کی درآمدات پر عائد پابندیوں کی وجہ سے کمپنی کو انونٹری کی قلت کا سامنا ہے۔