کراچی پورٹ ٹرسٹ اور ابوظہبی پورٹس کے درمیان معاہدہ طے پا گیا
ابوظہبی پورٹس 1.8 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔
کراچی پورٹ ٹرسٹ اور ابوظہبی پورٹس کے درمیان پی آئی سی ٹی چلانے کے معاہدے پر دستخط کردیئے گئے۔ معاہدے کے تحت ابوظہبی پورٹس "پاکستان انٹرنیشنل کنٹینرز ٹرمینلز” کا انتظامی کنٹرول حاصل کرے گا۔۔
ابوظہبی پورٹس کا وفد آج کراچی پہنچا، وزیر بحری امور فیصل سبزواری نے وفد کا شاندار استقبال کیا۔ متحدہ عرب امارات کے وزیر توانائی اور انفراسٹرکچر سہیل محمد المزروعی، وزیر مملکت برائے خارجہ تجارت ڈاکٹر ثانی بن احمد الزیودی اور کراچی میں دبئی کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرمیطی نے وفد میں شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیے
اسٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان؛ ڈالر اور سونے کی قیمت میں معمولی کمی
جنیوا کانفرنس سے حاصل امداد کی تفصیلات فراہم کی جائیں، آئی ایم ایف کی ایک اور شرط
معاہدے پر دستخط کی تقریب میں وزیراعلیٰ مراد علی شاہ، گورنر سندھ کامران ٹیسوری، وفاقی وزیر فیصل سبزواری، متحدہ عرب امارات کے سفارتکاروں اور پورٹ افسران نے شرکت کی۔
ابوظہبی پورٹس گروپ کا ذیلی ادارہ ابوظہبی پورٹس دنیا کے سب سے بڑے پورٹ آپریٹر میں سے ایک ہے۔
ابوظہبی پورٹس مختلف بندرگاہوں کے بنیادی ڈھانچے بشمول PICT اور بلک کارگو ٹرمینل وغیرہ کے آپریشن میں 1.8 بلین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔
برادر ممالک مختلف شعبوں میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری اور پاکستان میری ٹائم سیکٹر میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کے لیے پاکستان کی حمایت کے لیے آگے آ رہے ہیں۔
معاہدے کے تحت ابوظہبی پورٹس 1.8 بلین ڈالر ($1.8 بلین) کی سرمایہ کاری کرے گی۔ اور ابوظہبی پورٹس PICT کا انتظامی کنٹرول سنبھال لیں گے۔
پی آئی سی ٹی ٹرمینل کا نام تبدیل کرکے کراچی گیٹ وے ٹرمینل لمیٹڈ کرنے کی بھی تجویز ہے۔









