ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں 51 کروڑ 44 لاکھ ڈالر کی کمی

بیرونی قرضوں کی ادائیگی کی وجہ سے اسٹیٹ بینک کے ذخائر 48 کروڑ ڈالر کم ہوکر 3.53 ارب ڈالر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کےذخائر 3.26 کروڑ ڈالر کم ہوکر 5.32 ارب ڈالر ہیں

پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر مزید کم ہوگئے، اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردیے ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق زر مبادلہ کے ذخائر 16 جون کو ختم ہونے والے ہفتے میں 51 کروڑ  44 لاکھ ڈالر کم ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیے

اسٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان؛  ڈالر اور سونے کی قیمت میں معمولی کمی

کراچی پورٹ ٹرسٹ اور ابوظہبی پورٹس کے درمیان معاہدہ طے پا گیا

اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر  16 جون تک 8.86 ارب ڈالر رہے، بیرونی قرضوں کی ادائیگی کی وجہ سے اسٹیٹ بینک کے ذخائر 48 کروڑ ڈالر کم ہوکر 3.53 ارب ڈالر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر 3.26 کروڑ ڈالر کم ہوکر 5.32 ارب ڈالر ہیں۔

رواں ہفتے کے دوران، اسٹیٹ بینک کو حکومت پاکستان کے کمرشل قرض کی مد میں  30   ڈالر کی رقم موصول ہوئی ہے۔ یہ رقم آج  تک شائع ہونے والی ریزرو پوزیشن میں شامل کی جائے گی۔

متعلقہ تحاریر