روسی خام تیل کی دوسری کھیپ پاکستان پہنچ گئی

اس سے قبل خام تیل لے کر پہلا روسی جہاز 11 جون 2023 کو پاکستان پہنچا تھا۔

خام تیل سے لدا روسی جہاز کلائیڈ نوبل کراچی کی بندرگاہ پر لنگرانداز ہوگیا، بحری جہاز تیل کی دوسری کھیپ لے کر آیا ہے۔ روس جہاز 56 ہزار ٹن خام تیل لے کر آیا ہے۔

روسی جہاز کلائیڈ نوبل اس وقت بیرونی بندرگاہ پر لنگر انداز ہے جو کراچی پورٹ ہے۔ معمول کے مطابق تمام بحری جہاز پہلے بیرونی لنگر خانے پر پہنچتے ہیں جہاں سے کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) پائلٹ جہاز کو پورٹ چینل میں لاک اور برتھ کرتا ہے۔

روسی جہاز پورٹ کی حدود میں خام تیل سے لنگر انداز ہوگیا ہے، جہاز کی برتھنگ پلان کو حتمی شکل دیتے ہی جہاز کو تیل کے گھاٹ تک لانے کا کام شروع کردیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے 

پاور سیکٹر کے گردشی میں 122 ارب روپے کا اضافہ، 2374 ارب روپے تک پہنچ گیا

منی بجٹ سمیت تمام شرائط کی منظوری کے باوجود آئی ایم ایف کی صفوں میں مکمل خاموشی

اس سے قبل خام تیل لے کر پہلا روسی جہاز 11 جون 2023 کو پاکستان پہنچا تھا۔ روسی جہاز پیور پوائنٹ کراچی بندرگاہ پہنچا، 183 میٹر طویل روسی جہاز میں 45 ہزار میٹرک ٹن تیل لدا ہوا تھا۔

عوام کو امید تھی کہ روسی تیل کی پاکستان آمد کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہو جائیں گی۔ لیکن متعلقہ حکام کا موقف تھا کہ روسی تیل کی باقاعدہ آمد کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی جائے گی۔

متعلقہ تحاریر