پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 8800 روپے گر گئی

مارکیٹ رپورٹ کے مطابق 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت میں بھی 7,544 روپے کم ہوگئی ہے ، جبکہ 10 گرام سونے کی نئی قیمت 177,641 روپے ہے۔

پاکستان کی صرافہ مارکیٹیوں میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 8 ہزار 800 روپے کی بڑی کمی ہوئی ، جبکہ گذشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 16000 روپے تھے۔

مارکیٹ رپورٹس کے مطابق 24 قیراط سونے کی قیمت میں 8 ہزار 800 روپے کی نمایاں کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 7 ہزار 200 روپے تک پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیے 

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدہ عید پر عوام کے لیے تحفہ ہے، اے کے ڈی

آئی ایم ایف ڈیل پاکستان میں ’معاشی استحکام‘ لائے گی، موڈیز

اسی طرح، 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت میں 7,544 روپے کی کمی دیکھی گئی، جو کہ اس کی سابقہ قیمت 185,185 روپے کے مقابلے اب 177,641 روپے ہے۔

آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کی اطلاعات کے مطابق 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 169,753 روپے سے کم ہو کر 162,837 روپے ہو گئی۔

چاندی کی فی تولہ قیمت 50 روپے کم ہو کر 2500 روپے فی تولہ پر بند ہوئی۔ مزید برآں، دس گرام چاندی کی قیمت 42.87 روپے کی کمی کے ساتھ 2,143.34 روپے ہوگئی۔

آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کی اطلاعات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں فی اونس 6 ڈالر اضافہ ہوا ہے ، گذشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر فی اونس کی قیمت 1 ہزار 906 ڈالر تھی جو اب اضافے کے بعد 1 ہزار 912 ڈالر ہو گئی ہے۔

متعلقہ تحاریر