ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں 5 روپے کا اضافہ

عید کے بعد کاروبار کے پہلے روز روپے کی قدر میں نمایاں ریکوری ہوئی ہے۔

پاکستانی معیشت پر آئی ایم ایف کی ڈیل کے اثرات نمایاں ہونے لگے ، عیدالاضحی کی تعطیلات کے بعد کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں بڑے اضافے کے بعد ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 5 روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے۔

فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ پیر کے روز مارکیٹ میں امریکی کرنسی 285 روپے کے لگ بھگ ٹریڈ ہوئی۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 8800 روپے گر گئی

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدہ عید پر عوام کے لیے تحفہ ہے، اے کے ڈی

روپے کی قدروں میں اضافہ اسی وقت ہوا جب صبح سویرے اسٹاک مارکیٹ نے تیزی کا رجحان دیکھا گیا ۔ پیر کے روز کاروبار کے آغاز پر کو ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس 2000 سے زائد پوائنٹس حاصل کرگیا ، ابتدائی اوقات میں فائدہ اتنا تیز تھا کہ اوپری لاک کی حد تک پہنچ گیا ، اور ٹریڈنگ کو ایک گھنٹے کے لیے روکنا پڑا۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ میں اضافے کا رجحان عید کی تعطیلات کے دوران انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کے ساتھ عملے کی سطح کے معاہدے کو قرار دیا جا سکتا ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ڈیفالٹ کے خطرے میں نمایاں کمی کے بعد اقتصادی اعشاریوں میں بحالی کے آثار نظر آنا شروع ہو گئے ہیں۔ جبکہ اس حقیقت کے باوجود ہے کہ آئی ایم ایف کے فنڈز ابھی باضابطہ طور پر جاری ہونا باقی ہیں۔

متعلقہ تحاریر