سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر میں 53 کروڑ ڈالر کا اضافہ، اسٹیٹ بینک
مرکزی بینک کے اعلامیے کے مطابق اس وقت ملک میں زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 9 ارب 34 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران 53 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا بڑا اضافہ ہوا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کہا گیا ہے کہ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر میں 53 کروڑ 30 لاکھ امریکی ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کہا گیا ہے کہ حکومت نے کمرشل بینکوں سے 30 کروڑ ڈالر کی وصولیاں کی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدہ عید پر عوام کے لیے تحفہ ہے، اے کے ڈی
پاکستان میں سالانہ مہنگائی کی شرح جون میں 29.4 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی
اسٹیٹ بینک کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق 23 جون کو ختم ہونے والے ہفتے کے روز سرکاری زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 4 ارب 7 کروڑ ڈالر تھی۔
مرکزی بینک کے اعلامیے کے مطابق اسی دوران کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 27 کروڑ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔
مرکزی بینک کے اعلامیے کے مطابق اس وقت ملک میں زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 9 ارب 34 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔