پی ڈی ایم حکومت نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کو متعدد یقین دہانیاں کروا دیں

آئی ایم ایف ڈیل کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے کو متعدد یقین دہانیاں کروادی ہیں۔

شہباز شریف حکومت نے آئی ایم ایف کی ڈیل کے پیش نظر عالمی مالیاتی ادارے کو متعدد یقین دہانیاں کروا دی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں جاری معاشی عدم استحکام کو استحکام بخشنے کے لیے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی حکومت نے آئی ایم ایف ڈیل کو ہرصورت میں کامیاب بنانے کے لیے عالمی مالیاتی ادارے کو متعدد یقین دہانیاں کروا دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر میں 53 کروڑ ڈالر کا اضافہ، اسٹیٹ بینک

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدہ عید پر عوام کے لیے تحفہ ہے، اے کے ڈی

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت نے غریب عوام پر مزید بوجھ ڈالنے کی مکمل تیاری کرلی ہے۔

آئی ایم ایف کو کرائی گئی گئی یقین دہانیاں

میڈیا رپورٹس کے مطابق شہباز شریف حکومت نے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی ہے کہ نو ماہ کے دوران کوئی ایمنسٹی اسکیم پیش نہیں کی جائے گی۔

یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ حکومت مالیاتی نظم و ضبط کو نافذ کرے ، تاکہ ٹیکس ریونیو میں اضافہ کیا جاسکے۔

آئی ایم ایف کو کرائی گئی یقین دہانی کے مطابق توانائی کی اصلاحات بھی نافذ کی جائیں گی۔ تجارتی پابندیاں ہٹا دی جائیں گی۔

یہ بھی یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ زر مبادلہ کی شرح مارکیٹ کی طرف سے متعین کی جائے گی۔

حکومت قرض دینے والے ممالک اور اداروں کو دی گئی یقین دہانیوں پر عمل درآمد کرے۔

زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ ریاستی اداروں میں اصلاحات لائی جائیں گی۔

متعلقہ تحاریر