پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے لیے غیرملکی سرمایہ کار نے اچھی خبر دے دی
"ٹنڈرا فاؤنڈر" کے سی آئی او میٹیئس مارٹنس سن (Mattias Martinsson) نے کہا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی قدر میں 75 سے 120 فیصد تک اضافے کا امکان ہے۔
![business, week, the final, day, stock, exchange, fast, gold, More, cheap, کاروباری، ہفتے، آخری، روز، اسٹاک، ایکسچینج، تیزی، سونا، مزید، سستا،](https://news360.tv/wp-content/uploads/2022/12/psx-30.jpg)
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان عملے کی سطح پر 3 ارب ڈالر کے طے پانے والے معاہدے کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی پر ردعمل دیتے ہوئے "ٹنڈرا فاؤنڈر” کے سی آئی او میٹیئس مارٹنس سن (Mattias Martinsson) نے کہا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی قدر میں 75 سے 120 فیصد تک اضافے کا امکان ہے۔ معاشی ماہرین نے غیرملکی سرمایہ کار کی جانب سے اس قسم کے تبصرے پر خوشی کا اظہار کیا ہے اور اسے پاکستانی معیشت کے لیے مثبت عنصر قرار دیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار "ٹنڈرا فاؤنڈر” کے چیف انویسٹمنٹ آفیسر میٹیئس مارٹنس سن (Mattias Martinsson) نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے کیا ہے۔
میٹیئس مارٹنس سن (Mattias Martinsson) لکھتے ہیں کہ "پاکستان اسٹاک کے پاس اتنا پوٹینشل ہے کہ وہ ماضی قریب کے مقابلے میں اپنی قدر میں 75 سے 120 فیصد اضافہ کرسکتی ہے۔”
"Stocks in #SriLanka have an upside of 50% and #Pakistan about 75%-120% on the basis of normal valuations seen in recent past, said Martinsson, adding that Sri Lanka looks far more likely to hit those valuations in the next 12-24 months with its economy improving quickly" https://t.co/KTn6lHkI3H
— Mattias Martinsson (@Tundra_CIO) July 4, 2023
واضح رہے کہ عیدالاضحیٰ کے بعد کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کے 100 انڈیکس پر تیزی کا رجحان غالب رہا۔ صرف پیر کے روز 2 ہزار 446 پوائنٹس کا تاریخی اضافہ ہوا۔ مارکیٹ 5.90 فیصد کی مثبت تبدیلی سے 41,452.69 پوائنٹس کے مقابلے 43,899.01 پوائنٹس پر بند ہوئی۔
یہ بھی پڑھیے
اگلے دو سالوں میں افراط زر کی شرح 5-7 فیصد تک لائیں گے، گورنر اسٹیٹ بینک
آئی ایم ایف ڈیل کے نتیجے میں ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں تقریباً 4 فیصد اضافہ
جمعہ کے روز انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ معاہدے کے مثبت اثرات نے مارکیٹ کو اپنے گھیرے میں رکھا ، پیر کے روز 38 کروڑ 19 لاکھ 4 ہزار 794 شیئر کے سودے ہوئے، جبکہ مارکیٹ کے حجم میں 8.647 ارب کا اضافہ ہوا۔
اسٹاک مارکیٹ میں 357 کمپنیوں نے اپنے حصص کا لین دین کیا۔ ان میں سے 315 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور 36 میں کمی جبکہ 6 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔
ورلڈ ٹیلی کام کے 5 کروڑ 49 لاکھ 99 ہزار 792 کے شیئر کے سودے ہوئے جبکہ ان کے شیئر کی قیمت 1.23 روپے تھی۔
کے-الیکٹرک لمیٹڈ کے 3 کروڑ 5 لاکھ 96 ہزار 397 شیئر کے سودے ہوئے جبکہ ان کے شیئر کی قمیت 1.96 روپے تھی۔
Cnergyico PK کے 2 کروڑ 24 لاکھ 47 ہزار 95 شیئر کے سودے ہوئے جبکہ ان کے شیئر کی قیمت 3.18 روپے تھی۔
نیسلے پاکستان کے شیئر کی قیمت میں 152.50 روپے فی حصص اضافہ ہوا ، جو 6 ہزار 600 پر بند ہوا۔
دوسرے نمبر پر کولگیٹ پام تھی جس کی فی حصص کی قیمت میں 76.90 روپے کے اضافے کے ساتھ اس کی قیمت 1,199.72 روپے ہوگئی۔
پاک انجینئرنگ میں زیادہ سے زیادہ 24.34 روپے فی حصص کی کمی دیکھی گئی جو 300.21 روپے پر بند ہوئی۔ اس کے بعد ZIL لمیٹڈ روپے 22.50 کی کمی کے ساتھ 277.50 روپے پر بند ہوا۔