کراچی کی دودھ فروش مافیا نے سرکاری نرخ ہوا میں اڑا دیئے
شہر قائد میں دودھ 230 روپے فی لیٹر بکنے لگا ، سٹی کمشنر کارروائی کرنے کا اعلان کردیا۔

کراچی میں دودھ فروشوں نے یکطرفہ طور پر روزمرہ کی اشیائے ضروریہ کی طرح دودھ کی قیمت میں من مانا اضافہ کر دیا ہے، جس کی وجہ ڈیری فارمرز کی جانب سے اس اضافے کو قرار دیا جارہا ہے۔
شہر میں اب دودھ 230 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے اور حیرت انگیز طور پر کمشنر کراچی اقبال میمن سے جب اس بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے اس صورتحال سے لاعلم کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیے
پاکستان اسٹاک ایکسچینج 626 پوائنٹس اضافے کے بعد 100 انڈیکس 44000 پوائنس کراس کرگیا
آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو 142 ارب روپے جاری
تاہم انہوں نے دودھ فروشوں کو سخت وارننگ جاری کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ انہیں ڈیری پروڈکٹس کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
اقبال میمن کا کہنا تھا کہ ڈیری فارمرز فی لیٹر قیمت میں اضافے کے لیے کوئی قابل اعتماد جواز فراہم کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ حکام اس طرح کے من مانے اضافے کو برداشت نہیں کریں گے ، گراں فروشوں کے خلاف چھاپہ مار کارروائیاں کی جائیں گی۔
ڈیری فارمرز کے اس دعوے سے اختلاف کرتے ہوئے کہ ان کی پیداواری لاگت بڑھ گئی ہے، کمشنر کراچی کا کہنا تھا کہ انتظامیہ ڈیری فارمرز سے بات چیت کرے گی ، جب تک وہ سرکار کے مقرر کردہ نرخوں پر دودھ فروخت کریں۔