طاقتور ڈالر کے مقابلے روپیہ کی قدر میں مزید اضافہ ریکارڈ
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 1.09 روپے کی کمی ہوئی ، اور مارکیٹ کے اختتام پر ایک ڈالر 277.48 روپے پر ٹریڈ ہوا۔

پاکستانی روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے ، بدھ کے روز انٹربینک مارکیٹ میں طاقتور امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں مزید اضافہ ہوا، جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز مثبت نوٹ پر ہوا ہے۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز آغاز پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں مزید 1.32 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
ایک وقت میں انٹربینک مارکیٹ میں ایک ڈالر 277.25 روپے تک پہنچ گیا تھا۔ تاہم انٹربینک مارکیٹ میں تھوڑی دیر بعد امریکی کرنسی کی قدر 1.07 روپے کمی سے 277.50 روپے ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیے
رواں مالی سال میں گردشی قرضوں میں 122 ارب روپے اضافے کا خدشہ
ٹویوٹا مصر اور انڈس موٹر کمپنی کے درمیان معاہدہ طے پاگیا
انٹربینک میں دن کے آغاز سے دن کے اختتام تک روپے کی قدر میں ڈالر کے مقابلے میں 1.09 روپے کا اضافہ ہوا اور 277.48 روپے پر ٹریڈ ہوا۔
آئی ایم ایف کے اسٹینڈ بائی ڈیل کی اطلاعات کے بعد سے روپے کی قدر میں 8.51 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
اوپن مارکیٹ میں ٹریڈنگ سیشن کے آغاز پر ڈالر 2 روپے کم ہو کر 280 روپے پر بند ہوا۔
روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کے باعث غیر ملکی قرضوں کی مالیت میں 1.055 ٹریلین روپے کی کمی ہوئی ہے۔
اوپن مارکیٹ میں دن کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں 2 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی اور ڈالر 280 روپے پر بند ہوا۔
گزشتہ تین دنوں کے دوران امریکی کرنسی 2.30 روپے گر چکی ہے، تاہم اوپن مارکیٹ میں غیر ملکی کرنسی 3 روپے تک گر ہے۔
گزشتہ آٹھ کاروباری دنوں میں امریکی کرنسی کی قدر میں 10 روپے کی کمی دیکھی گئی۔
ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا ہے۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں 100 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔
منگل کو انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں 1.24 روپے کا اضافہ ہوا، جو گزشتہ روز کے 279.80 روپے سے کم ہوکر 278.56 روپے پر بند ہوا تھا۔