بجلی کے بلوں پر ٹی وی کے بعد ریڈیو فیس عائد کرنے کی تیاری
وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل درآمد کرتے ہوئے بجلی کے بلوں پر 15 روپے ریڈیو فیس عائد کرنے کی تیاری مکمل کرلی۔
شہباز شریف حکومت نے بجلی کے بلوں پر ٹی وی کے بعد ریڈیو فیس عائد کرنے کی تیاری کرلی، حکومت نے عوام سے مزید قربانی لینے کی ٹھان لی، بجلی کے بلوں پر 15 روپے ریڈیو فیس عائد کرنے کی تیاری مکمل کرلی۔
سینیٹر عرفان صدیقی کی تجویز پر حکومت نے سر تسلیم خم کردیا۔ بجلی کے بلوں میں ٹیلی وژن فیس کے ساتھ ریڈیو فیس عائد کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ بجلی بلوں میں 50 روپے ٹی وی اور ریڈیو فیس عائد ہوگی۔
یہ بھی پڑھیے
نیپرا کا بجلی صارفین کو ایک اور جھٹکا، فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد فی یونٹ 1.90 روپے مزید مہنگا
ایکنک نے 445 ارب روپے سے زائد مالیت کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی
سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا چئیرمین سلیم مانڈوی والا کی زیرصدارت اجلاس میں وزارت خزانہ کے حکام نے انکشاف کردیا۔
بجلی بلوں میں ریڈیو فیس عائد کرنے کی وزارت اطلاعات کی سمری تیار کرلی گئی ہے۔ کُل 50 روپے میں 35 روپے پی ٹی وی اور 15 روپے ریڈیو فیس عائد ہوگی، صارفین سے موصول ہونے والی رقم ریڈیو ملازمین کی تنخواہوں پر خرچ ہو گی۔
اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر عاصم احمد نے بتایاکہ آئی ایم ایف شرائط پر 1 لاکھ ڈالر کی اسکیم کو ختم کیا گیا، آئی ایم ایف شرائط پر سولر سمیت کسی شعبے کو ٹیکس استثنی نہیں دیا جا سکتا، فاٹا/پاٹا کو ٹیکس استثنی آئی ایم ایف اعتراض کے باعث ایک سال کرنا پڑی۔
ان کا مزید کہنا تھاکہ کپڑوں کے برانڈ پر سیلز ٹیکس بڑھا کر 15 فیصد کر دیا گیا، کپڑوں کے برانڈ پر سیلز ٹیکس بڑھا کر 18 فیصد کیا جائے گا، کمپنیوں کے منافع پر ونڈ فال کی معیاد تین سال کر دی گئی ہے۔