ماری پیٹرولیم نے کلچس بلاک میں 44 فیصد حقوق حاصل کر لیے
حکومت پاکستان (GoP) کی اس حکمت عملی کا مقصد ملک میں تیل و گیس کی تلاش کی سرگرمیوں کو بڑھانا ہے۔

حکومت پاکستان نے کلچس ساؤتھ بلاک (2869-14) میں ماری پیٹرولیم کو %44 ورکنگ انٹرسٹ اور یونائیٹڈ انرجی پاکستان لمیٹڈ کو %46 ورکنگ انٹرسٹ تفویض کرنے کے ساتھ ساتھ آپریٹر شپ UEPL کو منتقل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
پہلے سے موجود آپریٹر دیوان پیٹرولیم پرائیویٹ لمیٹڈ کے بلاک میں 10 فیصد کام کرنے کے حقوق برقرار رہیں گے۔
یہ کاوش حکومت پاکستان (GoP) کی اس حکمت عملی کا ایک حصہ ہے جس کے مطابق منسوخ شدہ پٹرولیم ایکسپلوریشن لائسنسوں کو بحال کر کے ملک میں تیل و گیس کی تلاش کی سرگرمیوں کو بڑھایا جا رہا ہے۔ یہ بلاک راجن پور (پنجاب) اور ڈیرہ بگٹی (بلوچستان) کے اضلاع پر مشتمل ہے۔
یہ بھی پڑھیے
بجلی کے بلوں پر ٹی وی کے بعد ریڈیو فیس عائد کرنے کی تیاری
نیپرا کا بجلی صارفین کو ایک اور جھٹکا، فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد فی یونٹ 1.90 روپے مزید مہنگا
یہ فارم-ان MPCL کی تیل و گیس کی تلاش کے حوالے سے ان کوششوں کا حصہ ہے جن کا مقصد MPCL کے ایکسپلوریشن کے رقبے میں اضافہ، ریزرو ریپلیسمنٹ ریشو اور شیئر ہولڈرز کی قدر زیادہ کرنا اور ملک کی بڑھتی ہوئی توانائی کی طلب کو ملکی وسائل سے پورا کرنا ہے تاکہ قومی معیشت پر درآمدی ایندھن کے بوجھ کو کم کرنے میں ماری پیٹرولیم اپنا بھرپور کردار ادا کر سکے۔