پیٹرولیم ڈیلرز 22 جولائی کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کردیا

ایسوسی ایشن کے عہدے داروں کا کہنا ہے کہ تقسیم کاروں کے کمیشن میں 5 فیصد اضافہ کیا جائے۔

پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن (پی پی ڈی اے) نے جمعرات کے روز 22 جولائی کو حکومت سے ڈسٹری بیوٹرز کے کمیشن میں اضافے کا مطالبہ کرتے ہوئے ملک گیر ہڑتال کرنے کا اعلان کیا۔

پی پی ڈی اے کے چیئرمین عبدالسمیع خان نے زور دے کر کہا کہ انہوں نے حکومت سے فی لیٹر کمیشن 5 فیصد بڑھانے کی درخواست کی ہے۔

عبدالسمیع خان کا کہنا ہے کہ فی الحال، حکومت ڈیلرز کو 2.4 فیصد فی لیٹر کمیشن فراہم کررہی ہے ، جس کی وجہ سے کم فروخت والے پیٹرول پمپس کو مالی نقصان ہو رہا ہے، جس کی وجہ سے ان میں سے کچھ بند ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

ماری پیٹرولیم نے کلچس بلاک میں 44 فیصد حقوق حاصل کر لیے

نیپرا کا بجلی صارفین کو ایک اور جھٹکا، فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد فی یونٹ 1.90 روپے مزید مہنگا

متعلقہ تحاریر