پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس 45 ہزار 920.73 پوائنٹس پر بند
کاروباری ہفتے کے آخری حصص کی مارکیٹ میں زبردست تیزی کے بعد KSE-100 میں 522 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے غیرملکی ذخائر میں اضافے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھی گئی۔ جمعے کے روز مثبت انداز سے شروع ہوا سیشن گرین زون میں بند ہوا۔ سرمایہ کاروں نے بڑے پیمانے پر شیئرز کی خریداری کی۔
بینچ مارک KSE-100 انڈیکس 522.42 پوائنٹس یا 1.15 فیصد اضافے کے ساتھ 45,920.73 پوائنٹس پر بند ہوا۔
کیپیٹل مارکیٹ کے ایک تجزیہ کار کہنا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کی بنیادی وجہ زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ، جس کی وجہ سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا۔ حکومت کی جانب سے امپورٹ اور ایکسپورٹ سے پابندی ہٹانے جانے کی وجہ سے بھی اسٹاک مارکیٹ مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
پاکستان کے مجموعی غیر ملکی ذخائر 14.06 بلین ڈالر تک پہنچ گئے
پیٹرولیم ڈیلرز 22 جولائی کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کردیا
گذشتہ روز اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ایک بیان میں کہا تھا کہ 14 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے غیر ملکی ذخائر 4.2 بلین ڈالر بڑھ کر 8.7 بلین ڈالر ہو گئے۔
اسٹیٹ بینک کے بیان کے مطابق، پاکستان کو سعودی عرب سے 2 بلین ڈالر، انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ سے 3 بلین ڈالر کے اسٹینڈ بائی انتظام کے تحت 1.2 بلین ڈالر اور متحدہ عرب امارات سے 1 بلین ڈالر ملنے کے بعد ذخائر ایک ہفتے کے دوران تقریباً دوگنا ہو گئے ہیں۔
جمعے کے روز حصص کی مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی جانب سے زبردست سرمایہ کاری کی گئی اور ایک وقت میں 100 انڈیکس 46000 کی سطح کو عبور کرگیا تھا، اور بینچ مارک کے ای ایس 100 انڈیکس 46,024.80 کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔
ایکویٹی مارکیٹ میں کئی شعبوں بشمول آٹوموبائل اسمبلر، کیمیکل، کمرشل بینک، ریفائنریز، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن کمپنیاں اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں میں خریداری دیکھنے میں آئی۔