وفاقی دارالحکومت اور کراچی میں فی کلو چینی کی قیمت 160 روپے فی کلو ہوگئی، عوام کی چیخیں
وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران چینی 25 روپے فی کلو تک مزید مہنگی ہوگئی ہے۔
ملک میں چینی منافع خور مافیا سرگرم ہوگیا، ملک میں چینی کی قیمتوں میں بےپناہ اضافے کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا، عوام کی چیخیں نکل گئیں۔
ملک بھر میں مہنگائی کے مارے عوام کے لیے ایک اور بری خبر ہے کہ چینی کے دام بے لگام ہو گئے۔ ملکی تاریخ میں پہلی بار چینی کی قیمت 160روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔
گزشتہ ایک ماہ کے دوران چینی 25 روپے فی کلو تک مزید مہنگی ہوگئی ہے۔ کراچی اور اسلام آباد کے شہری ملک میں سب سے مہنگی چینی خریدنے پر مجبور ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس 45 ہزار 920.73 پوائنٹس پر بند
پاکستان کے مجموعی غیر ملکی ذخائر 14.06 بلین ڈالر تک پہنچ گئے
وفاقی ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق کراچی ، اسلام آباد میں چینی کی فی کلو قیمت 160روپے تک ہوگئی۔
وفاقی ادارہ شماریات کی رپورت کے مطابق کوئٹہ میں چینی کی قیمت 152 روپے فی کلو تک پہنچ گئی جبکہ لاہور اور خضدار میں چینی کی قیمت 150 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔
وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق پشاور میں بھی فی کلو چینی کی قیمت 150 روپے تک پہنچ گئی اسی طرح سیالکوٹ 148 ، گوجرانوالہ میں چینی کی فی کلو قیمت 146 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق فیصل آباد ، سرگودھا ، حیدرآباد میں چینی کی قیمت 145 روپے فی کلو تک ہے۔ لاڑکانہ میں چینی کی فی کلو قیمت 145روپے تک پہنچ گئی۔
وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق سکھر ، بنوں ، بہاولپور میں چینی کی قیمت 140 روپے فی کلو میں فروخت ہورہی ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق راولپنڈی میں چینی کی فی کلو قیمت 152 روپے تک پہنچی ہوئی ہے۔