15 ماہ بعد پی ایس ایکس 100 انڈیکس 46000 پوائنٹس عبور کرگیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج 134.08 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 46,054.81 پوائنٹس پر بند ہوئی۔ دن کے دوران کل 299,076,070 حصص کا کاروبار ہوا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) کے 100 انڈیکس میں پیر کے روز تیزی کا رجحان دیکھا گیا، جس میں 134.08 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جو کہ 0.29 فیصد کی مثبت تبدیلی کے ساتھ گزشتہ کاروباری روز 45,920.73 پوائنٹس کے مقابلے 46,054.81 پوائنٹس پر بند ہوا۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز 504,550,463 حصص کے مقابلے میں نئے کاروبارہ ہفتے کے پہلے روز مجموعی طور پر 299,076,070 حصص کا کاروبار ہوا جبکہ گزشتہ کاروباری روز 12.012 ارب روپے کے مقابلے میں حصص کی قیمت 8.139 ارب روپے رہی۔
یہ بھی پڑھیے
امریکی ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپے کی قدر میں مزید کمی
آئی ایم ایف ڈیل کے تحت بجلی کی قیمت میں اضافہ کرنا پڑا، وزیراعظم
کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں 337 کمپنیوں نے اپنے حصص کا لین دین کیا۔ ان میں سے 147 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور 175 کے حصص کی قیمتوں میں کمی جبکہ 15 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔
تین ٹاپ ٹریڈنگ کمپنیاں
ورلڈ ٹیلی کام (WorkdCall Telecom) کے سب سے زیادہ 35,880,607 حصص فروخت ہوئے ، جس کے شیئر کی قیمت 1.41 روپے فی شیئر تھی۔ کے الیکٹرک لمیٹڈ کے 3 کروڑ 24 لاکھ 2 ہزار 516 شیئر فروخت ہوئے فی شیئر کی قیمت 2.15 روپے تھی جبکہ یونٹی فوڈز لمیٹڈ کے 3 کروڑ 14 لاکھ 84 ہزار 303 شیئر فروخت ہوئے ، فی شیئر کی قیمت 27.40 روپے تھی۔
نیسلے پاکستان نے سب سے زیادہ 100.00 روپے فی حصص کی قیمت میں اضافہ دیکھا، جو 6,800.00 روپے پر بند ہوا، جب کہ دوسرے نمبر پر بھنیرو ٹیکس تھا جس کی فی حصص قیمت میں 69.00 روپے اضافے کے ساتھ 989.00 روپے ہو گئی۔
العباس شوگر کے حصص کی قیمت 29.40 روپے کی کمی کے ساتھ 480.600 روپے پر بند ہوئی، اس کے بعد سیمنز پاک کی قیمت 18.19 روپے کی کمی کے ساتھ 701.50 روپے پر بند ہوئی۔