نیپرا نے عوام پر بجلی گرا دی، کے-الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی فی یونٹ 2.31 روپے مزید مہنگی
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کے نوٹی فیکیشن کے مطابق ملک بھر عوام کے لیے بجلی مزید 1 روپے 81 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی ہے۔

نیپرا بے رحم ہو گیا، نیپرا نے عوام پر پھر بجلی گرا دی، بجلی ایک بار پھر ایک روپے 81 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی، جبکہ کے-الیکڑک کے لئے بجلی 2 روپے 31 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ’’ نیپرا ‘‘ کو عوام پر رحم نہ آیا، نیپرا نے ملک بھر کی عوام کے لیے بجلی مزید ایک روپیہ 81 پیسے جبکہ کے الیکٹرک کے لیے 2 روپے 31 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی، جس سے بجلی صارفین پر مزید 28 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔
بجلی صارفین کو اگست کے بلوں میں ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔ اضافہ جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے
ایکسچینج کمپنیاں اپنی ضرورت کے مطابق ڈالر امپورٹ کرسکتی ہیں، اسٹیٹ بینک
شہباز حکومت نے عوام پر بجلیاں گرادیں: بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 7.50 تک فی یونٹ اضافہ کردیا
نیپرا حکام کے مطابق جون میں پانی اور کوئلے سے کم سستی بجلی پیدا کی گئی۔ حکام کے مطابق چائنہ پاور ساہیوال کول پاور پلانٹ کم چلائے گے، جبکہ درآمدی ایل این جی اور مہنگے فرنس آئل سے زیادہ بجلی پیدا کی گئی۔
نیپرا حکام کے مطابق جون میں درآمدی ایل این جی سے 10.3 فیصد زیادہ بجلی پیدا کی گئی۔ جون میں میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی سے 95 کروڑ 70 َلاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑا۔
نیپرا نے کراچی والوں کے لئے بھی بجلی مہنگی کردی۔ کے-الیکڑک کے لئے بجلی 2 روپے 31 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی۔
کراچی کے صارفین پر 4 ارب 30 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ کراچی کے بجلی صارفین کو اگست میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔
اضافہ جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔ کے-الیکڑک کے لائف لائن صارفین پر اسکا اطلاق نہیں ہوگا۔ نیپرا حکام کے مطابق کے-الیکڑک نے اپنے وسائل سے 24 روپے 90 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی۔ وفاق سے ملنے والی بجلی کی لاگت 11روپے 56 پیسے فی یونٹ رہی۔
نیپرا کے اس فیصلے سے عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے کیونکہ وفاقی حکومت نے پہلے گھریلو صارفین کے لیے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 7.5 روپے تک اضافہ کردیا ہے۔