پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت میں بھی 2058 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
بدھ کے روز 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 2400 روپے کی کمی ہوئی ، گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 24 ہزار 500 روپے تھی جو اب کم ہوکر 2 لاکھ 22 ہزار 100 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت میں 2 ہزار 58 روپے کی کمی ہوئی ہے ، اور نئی قیمت 1 لاکھ 90 ہزار 415 روپے ہو گئی ہے، جبکہ سابقہ قیمت 1 لاہور 92 ہزار 473 روپے تھی۔
مزید برآں آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 176,433 روپے سے کم ہو کر 174,547 روپے ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیے
چین نے پاکستان کا 2 ارب 10 کروڑ ڈالر کا قرضہ رول اوور کردیا
نیپرا نے عوام پر بجلی گرا دی، کے-الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی فی یونٹ 2.31 روپے مزید مہنگی
اس کے برعکس فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمتیں بالترتیب 2750 روپے اور 2357.68 روپے پر مستحکم رہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 12 ڈالر کا اضافہ ہوا، جو کہ ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ 1,960 ڈالر کی شرح سے بڑھ کر 1,972 ڈالر ہو گیا۔